بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ’’ٹیوشن‘‘ لینے کا مشورہ دیدیا ۔۔مگر کس سے ؟ جانیے

پشاور میں مشیر اطلاعات کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیرِ اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو ’’ٹیوشن‘‘ لینے کا مشورہ دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کا کرپٹو کونسل پر تحفظات کا اظہار، سوالات اٹھا دیئے
لاہور کی خراب صورتحال
’’جنگ‘‘ کے مطابق بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لاہور ایک بار پھر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ چند گھنٹوں کی بارش نے مریم نواز کے پیرس کا پول کھول دیا ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب زبردستی شہریوں سے زندہ باد کے نعرے لگوا رہی ہیں، مریم نواز ترقیاتی کاموں کے لیے علی امین گنڈاپور سے ٹیوشن لیں۔
پنجاب حکومت پر تنقید
مشیر اطلاعات نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں کئی بار آنے کے باوجود لاہور کی حالت آج بھی ابتر ہے۔