100 سال کے بہترین بولر مگر بدقسمت آسٹریلیائی کرکٹر

اسکاٹ بولینڈ کی شاندار کارکردگی
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز میں تہلکہ مچانے والی پرفارمنس کے ساتھ یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ بہترین اوسط کی وجہ سے پچھلے 100 برسوں میں ٹیسٹ کرکٹ کے سب سے بہترین بولر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فخرزمان نے آسٹریلیا میں وائٹ بال سیریز کھیلنے سے معذرت کرلی
ہیٹ ٹرک کا کارنامہ
اسکاٹ بولینڈ نے جمیکا میں ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ ویسٹ انڈیز کو صرف 27 رنز پر آؤٹ کر کے آسٹریلیا نے 176 رنز سے میچ اور 3-0 سے سیریز جیت لی۔ اسکاٹ بولینڈ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دینے والے 10ویں آسٹریلوی بولر بھی بن گئے ہیں۔
بدقسمتی کا شکار کھلاڑی
کرکٹ ویب سائٹ espncricinfo نے لکھا ہے اسکاٹ بولینڈ اپنی شاندار کارکردگی کے باوجود ایک بدقسمت کھلاڑی بھی رہے ہیں، کیونکہ وہ اب تک محض 14 ٹیسٹ میچز ہی کھیل پائے ہیں۔ انہیں آسٹریلیا کے مضبوط اور مستقل اٹیک میں شامل کسی بولر کے انجرڈ یا عدم دستیابی پر موقع ملتا ہے۔ ویسٹ انڈیز میں بہترین کارکردگی کے باوجود یہ بات یقین سے نہیں کہی جا سکتی کہ انہیں اپنے ملک میں ایشز سیریز کھیلنے کا موقع ملتا ہے یا نہیں۔