ہالی ووڈ اداکارہ ایما واٹسن پر 6 ماہ کے لیے ڈرائیونگ کرنے پر پابندی
ایما واٹسن پر ڈرائیونگ پابندی
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی اداکارہ ایما واٹسن پر ڈرائیونگ کرنے پر 6 ماہ کی پابندی لگ گئی اور عدالت نے ان پر جرمانہ بھی عائد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور قلندرز نے گلوبل سپر لیگ کے لیے سکواڈ کا اعلان کردیا
عدالتی سماعت کی تفصیلات
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق ایما واٹسن کے خلاف مقررہ حد رفتار کی خلاف ورزی کے کیس کی سماعت 16 جون کو ہوئی، جس میں اداکارہ پیش نہ ہوئیں، تاہم عدالت نے ان پر جرمانہ عائد کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: این اے 48 سے پی ٹی آئی امیدوار علی بخاری کی درخواست پر حکم امتناعی جاری
خلاف ورزی کی تفصیلات
عدالتی کارروائی کے دوران بتایا گیا کہ 35 سالہ ایما واٹسن نے 31 جولائی 2024 کو آکسفورڈ میں اپنی نیلی آوڈی کار 30 میل فی گھنٹہ کی محدود رفتار والے علاقے میں 38 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے چلائی۔
یہ بھی پڑھیں: جامشوروٹول پلازہ کے قریب آصفہ بھٹو کے قافلے کو روکنے پر مقدمہ درج
جرمانہ اور پابندی
عدالت نے اداکارہ کو تقريباً 11 پاؤنڈ جرمانہ عائد کیا جبکہ از خود ان پر 6 ماہ تک ڈرائیونگ نہ کرنے کی پابندی عائد ہوگئی۔
حرف آخر
ایما واٹسن 2001 میں ریلیز ہونے والی معروف ہالی ووڈ فنٹیسی فلم سیریز ’ہیری پوٹر‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں، وہ ہیری پوٹر سیریز کی تمام 8 فلموں میں جلوہ گر ہوئیں۔








