راولپنڈی میں طوفانی بارش اور سیلابی صورتحال کے باعث خطرے کے سائرن بجا دیئے گئے، سرکاری اہلکار ہاتھ سے پرانے زمانے کے سائرن بجاتے رہے

شدید بارشوں کی تباہی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) - اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال اور جہلم سمیت پنجاب کے کئی شہروں میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔ حکام کی طرف سے لوگوں کو وارننگ دینے کیلئے ہاتھ سے سائرن بجائے گئے جن کی آواز انتہائی کم تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نجی ایئر لائن کی غفلت، لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا
تجربے کی ناکامی
یہ ہے سیلاب سے آگاہ کرنے والا سائرن-
آپ بچپن سے جو اخبارات اور ٹی وی پر سنتے آئے تھے کہ لوگوں کو سیلاب سے آگاہی کے لئے سائرن بجائے گئے، وہ یہ والے سائرن تھے، یاد رہے کہ یہ 2025 ہے- pic.twitter.com/mbHRpLHwHF
— Tehreek-e-Insaf (@InsafPK) July 17, 2025
سماجی میڈیا پر بحث
یہ لوگوں کو وارننگ دینے سے زیادہ معمول کی کارروائی لگ رہی تھی جس کی وجہ سے اس اقدام کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق بنایا جا رہا ہے۔
حیرانی ہو رہی ہے، 2025 میں بھی خطرے سے آگاہ کرنے کےلئے اس ہاتھ سے چلنے والے سائرن کا استعمال کیا جا رہا ہے، اِس سے کتنی بڑی آبادی الرٹ ہو گی۔۔!! pic.twitter.com/FDELp7ibM9
— Khurram Iqbal (@khurram143) July 17, 2025