30 لاکھ کی ڈکیتی، استانی گینگ سمیت گرفتار

چوری کی واردات میں مرکزی ملزمہ کی گرفتاری

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ساندہ کے علاقے میں بیوہ خاتون کے گھرسے 30 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات چوری کرنے والی مرکزی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی منڈی میں سونا سستا، پاکستان میں بھی قیمت میں نمایاں کمی

پولیس کی کاروائی

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے خصوصی ٹاسک پر مرکزی ملزمہ سمیت 3 خواتین کو پاک پتن سے گرفتار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بلاول بھٹو زرداری آج مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کریں گے

ملزمہ کا پس منظر

ڈان نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے مرکزی ملزمہ مدعیہ کے نجی ٹیوشن سنٹر میں بطور ٹیچر فرائض سرانجام دے رہی تھی۔ اسی دوران ملزمہ نے گھر کی چابی چرا کر اس کی ڈوپلیکیٹ چابی بنا لی۔ گھر والوں کی عدم موجودگی میں خواتین ملزمان گھر سے 10 تولے طلائی زیورات اور نقدی چوری کر کے فرار ہوگئیں تھیں۔

گرفتاری کی تفصیلات

خواتین ملزمان کو سی سی ٹی وی کیمروں اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کروا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...