پی ٹی آئی ڈی چوک پر لاشیں گرانے آ رہی ہے؛ فیصل واوڈا
سینیٹر فیصل واوڈا کے خطرناک انکشافات
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپنے اقتدار کے لیے پی ٹی آئی لاشیں گرانا چاہتی ہے۔ ابھی جو مسئلہ ہے وہ 4 اکتوبر اسلام آباد کے ڈی چوک کا دھرنا ہے کیونکہ اس دن پی ٹی آئی لاشیں گرانے ڈی چوک آرہی ہے۔ ارشد شریف کی شہادت کے پیچھے محرکات کیا تھے، کس کو فائدہ ہوا اور کیا ہونا تھا، یہ ڈھونڈنا ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس ،اسلام آبادہائیکورٹ کے6 ججز کے خط پر مشاورت
نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو
انہوں نے ان خیالات کا اظہار نجی ٹی وی کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے ایران سے ویتنام تک مختلف تنازعات میں کن ممالک کی مدد کی؟
امید کی کرن
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اچھی خبریں کل یا پرسوں سے آنا شروع ہونے والی ہیں۔ پاکستان میں سب کچھ اچھا کرکے ایس آئی ایف سی دے رہی ہے۔ فوج قربانیاں بھی دیتی ہے، پولیس قربانیاں بھی دیتی ہے، اور فرنٹ پر گولی بھی کھاتی ہے۔ ہم سب سے زیادہ انگلیاں اٹھاتے ہیں، جبکہ حقائق ہم جانتے ہیں لیکن ان کا سامنا کرنے سے شرماتے ہیں۔
دھرنے کا خطرہ
انہوں نے مزید کہا کہ ابھی جو مسئلہ ہے وہ 4 اکتوبر اسلام آباد کے ڈی چوک کا دھرنا ہے۔ اس دن پی ٹی آئی لاشیں گرانے ڈی چوک آرہی ہے، حالانکہ انہیں پتہ ہے کہ یہ جگہ ریڈ لائن ہے، لیکن پھر بھی وہ وہاں جانا چاہیں گے۔ اگر تنازع پیدا ہوا تو پھر کوئی بھی محفوظ نہیں رہے گا اور اس کا فائدہ دشمن ملک اٹھائے گا۔