حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب

پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین کے مذاکرات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے معطل اراکین سے متعلق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے۔ نااہلی کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آج مذاکرات کا تیسرا دور ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: فوج سے کرپشن کا خاتمہ ضروری ہے، چینی صدر کا اہم بیان
صوبائی وزیر خزانہ کا بیان
ڈان نیوز کے مطابق مذاکرات کے بعد بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن کا کہنا تھا کہ نازیبا الفاظ کا استعمال نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایتھکس کمیٹی کے فیصلے سپریم ہوں گے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن آئین کے مطابق کیا جائے گا۔ مناسب نتائج آنے پر سب کو مبارکباد دیتا ہوں۔
پچھلی صورتحال
خیال رہے کہ 28 جون کو پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے دوران احتجاج کرنے پر اسپیکر ملک احمد خان نے اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کر دیا تھا، اور ان ارکان کی نااہلی کا ریفرنس الیکشن کمیشن کو ارسال کرنے کا اعلان کیا تھا۔