جمشید دستی کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان

این اے 175 مظفر گڑھ میں ضمنی الیکشن کی تاریخ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) جمشید دستی کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 175 مظفر گڑھ پر ضمنی الیکشن کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق این اے 175 مظفر گڑھ پر ضمنی الیکشن 10 دسمبر 2025 کو ہوگا۔
امیدواروں کی نامزدگی کا عمل
دلچسپی رکھنے والے امیدوار 23 سے 25 جولائی تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال یکم اگست تک ہوگی۔ امیدواروں کی حتمی فہرست 13 اگست کو شائع کی جائے گی۔ امیدواروں کو انتخابی نشان 16 اگست کو الاٹ کیے جائیں گے۔