تحریک انصاف کے اہم رہنما نے حکومت کو “بڑی پیشکش” کر دی
زین قریشی کی حکومت کو پیشکش
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی نے حکومت کو "بڑی آفر" کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کو اہم شراکت دار قرار دیدیا
بل کی مؤخر کرنے کی شرط
انہوں نے کہا ہے کہ اگر حکومت اپنا بل مؤخر کر دیتی ہے اور 26 ویں آئینی ترمیم کو 23 اکتوبر سے آگے لے جانے کا اعلان کرتی ہے تو میں اپنی پارٹی کے پاس جاکر کہوں گا کہ وہ احتجاج مؤخر کر دیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو
یہ گفتگو انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام "کیپٹل ٹاک" میں میزبان حامد میر کے ساتھ کی۔ پروگرام میں سینیٹر فیصل واوڈا نے بھی شرکت کی۔








