پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا

پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے معاہدہ طے پا گیا۔ تینوں ممالک نے کابل میں یو اے پی (UAP) ریلوے منصوبے کے فیزیبلٹی سٹڈی معاہدے پر دستخط کردیئے۔
یہ بھی پڑھیں: دیاۓ سندھ سے سونا نکالنے کا کام شروع کر دیا گیا
نائب وزیراعظم کا کابل کا دورہ
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ سرکاری دورے پر کابل پہنچے، جہاں اُن کا استقبال افغان نائب وزیر خارجہ محمد نعیم وردگ اور افغانستان میں پاکستان کے سفیر عبید الرحمان نظامانی نے کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی، پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان صادق خان اور وفاقی سیکرٹری ریلوے سید مظہر علی شاہ بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 4.5 کروڑ روپے کی قربانی
افغان وزیر خارجہ سے ملاقات
افغانستان پہنچنے کے بعد نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں عبوری افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے ملاقات بھی ہوئی۔ ملاقات کے دوران فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تسلسل پر زور دیتے ہوئے تجارت، ٹرانزٹ اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔ ملاقات کے بعد پاکستان، افغانستان اور ازبکستان نے یو اے پی ریلوے منصوبے کے فیزیبلٹی سٹڈی معاہدے پر دستخط کردیئے۔ یو اے پی منصوبہ ازبکستان، افغانستان اور پاکستان کو ریلوے لنک سے جوڑنے کے لیے ہے جو وسطی ایشیائی ریاستوں کو پاکستانی بندرگاہوں تک رسائی دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد
سوشل میڈیا پر مبارکباد
I congratulate the people & governments of Pakistan, Afghanistan, and Uzbekistan on the signing of the Framework Agreement on the Joint Feasibility Study for the Naibabad–Kharlachi rail link under the Uzbek–Afghan–Pak (UAP) Railway Corridor.
I also thank the Foreign Ministers… pic.twitter.com/HdVw4jm3Nt
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) July 17, 2025
یہ بھی پڑھیں: ملتان: 11 سالہ بچے کے اغواء و قتل کے ملزم کو عمر قید کی سزا
معاہدے کی اہمیت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق اسحاق ڈار نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں پاکستان، افغانستان اور ازبکستان کی عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف اور افغانستان کے قائم مقام وزیرخارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ معاہدے پر بروقت دستخط ان کی حمایت اور عزم کا مظہر ہیں۔ یو اے پی (UAP) ریلوے کوریڈور علاقائی رابطے اور معاشی انضمام کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے۔
منصوبے کی بنیاد
اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی بنیاد 2022-23 کی پی ڈی ایم حکومت کے دور میں رکھی گئی جب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر انہیں دوست ممالک کے ساتھ اس منصوبے کی قیادت سونپی گئی اور ہم نے مشترکہ طور پر اس تاریخی اور انقلابی منصوبے کی بنیاد رکھی جو پورے خطے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔