وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی میڈیا اطلاعات کی تردید کر دی

وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی تردید کر دی

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کی میڈیا اطلاعات کی تردید کر دی۔ وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اس وقت پاکستان کے دورے کا کوئی شیڈول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے پہلگام حملے پر بھارتی ردعمل علاقائی تنازع کا باعث نہیں بنے گا: امریکی نائب صدر

دورے کی افواہیں اور حکومتی ردعمل

اس حوالے سے یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 18 ستمبر کو پاکستان کے دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے جس کے دوران وہ پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔ دفترِ خارجہ پاکستان کے ترجمان شفقت علی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان سے متعلق علم نہیں ہے۔

امریکی سفارت خانے کا بیان

اس سلسلے میں برطانوی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو میں امریکی سفارت خانے کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورۂ پاکستان کے شیڈول سے متعلق وائٹ ہاؤس تصدیق فراہم کر سکتا ہے۔ ترجمان امریکی سفارت خانہ کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس اس سے متعلق اعلان کرنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق پاکستانی وزارتِ اطلاعات نے بھی اس سے متعلق کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے.

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...