If Muslims Unite, They Can Overcome Their Enemies: Ayatollah Khamenei’s Friday Prayer Address
ایرانی سپریم لیڈر کی مسلم اتحاد کی اپیل
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ قرآن کا درس ہے کہ مسلمان متحد ہوں، ہمارا دشمن ایک ہی ہے، اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا اختتام بانی ایم کیو ایم جیسا ہوگا، فیصل واوڈا
خطبة جمعہ میں اہم پیغام
ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے جامع مسجد تہران میں خطبہ جمعہ دیا۔ انہوں نے نماز جمعہ کے خطبے میں مسلم اتحاد پر زور دیا، اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان بھی موجود تھے۔ شہید حسن نصر اللہ اور دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مزمل نے سنسنی خیز مقابلے میں عقیل کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
فلسطین کی حمایت
آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہر ملک کو اپنے دفاع کا حق ہے اور اسرائیل غزہ میں اپنی بربریت جاری رکھے ہوئے ہے۔ انہوں نے فلسطین پر ہونے والے اسرائیلی مظالم کی مذمت کی اور کہا کہ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں، اور تمام ممالک کو بھی فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک لفظ کو کالا سانپ قرار دیا گیا اور اس نام پر پورے عمل کو متنازع بنانے کی کوشش کی گئی۔
امت مسلمہ کے دشمن
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے دشمن مشترک ہیں۔ ایران کا دشمن فلسطین، لبنان، عراق، مصر، شام، اور یمن کا بھی دشمن ہے۔ قرآن میں مومنین کے اتحاد سے مراد رحمت الٰہی ہے، مسلمان اگر متحد ہو جائیں تو دشمنوں پر قابو پا سکتے ہیں۔ ہماری مسلح افواج نے جو کام کیا ہے وہ خطے میں اسرائیل کو کم سے کم جواب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: گندم کے بقایاجات: وفاق اور صوبے کتنے ارب روپے کے نادہندہ ہیں؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
دفاعی لائن کی ضرورت
ایرانی سپریم لیڈر نے کہا کہ مسلمان قوموں کو افغانستان سے یمن، ایران سے غزہ اور لبنان تک دفاعی لائن بنانا ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جس طرح 7 اکتوبر کا حملہ جائز تھا، اسی طرح ایران کا اسرائیل پر حملہ بھی جائز ہے۔ ہم اسرائیل کو جواب دینے میں نہ تو تاخیر کریں گے اور نہ ہی جلدی کریں گے۔
آخری نماز جمعہ کی قیادت
یاد رہے کہ آیت اللہ خامنہ ای نے جنوری 2020 میں آخری بار نماز جمعہ کی امامت کی تھی، اور تقریباً 5 سال بعد انہوں نے نماز جمعہ کا خطبہ دیا ہے۔