عالمی حلقہء فکر و فن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق عزیز کے اعزاز میں الوداعی تقریب
الوداعی تقریب کا انعقاد
ریاض (وقار نسیم وامق) سعودی عرب میں عالمی ادبی تنظیم حلقہء فکر و فن کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر طارق عزیز کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں رکن پنجاب اسمبلی ملک فلک شیر اعوان سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے افراد نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اگر افغانستان کی طرف سے دہشت گردی نہیں رکے گی تو جواب تو آئے گا: طاہر اشرفی
تقریب کی صدارت
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی حلقہء فکر و فن کی جانب سے مہمانِ خصوصی ڈاکٹر طارق عزیز کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کی صدارت مشیرِ اعلیٰ عالمی حلقہء فکر و فن شیخ محمد ارشد نے کی۔ اس موقع پر مہمانانِ اعزازی میں سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری نذیر احمد جٹ، ممبر پنجاب اسمبلی ملک فلک شیر اعوان، پرنسپل پاکستان انٹرنیشل سکول راجہ محمد عرفان، اور قومی ائیرلائن پی آئی اے ریاض کے مینجر بلال احمد شامل تھے۔ عالمی حلقہء فکر و فن کے سنیئر نائب صدر بابائے ریاض قاضی محمد اسحاق میمن بھی موجود تھے، جبکہ نظامت کے فرائض وقار نسیم وامق نے انجام دیے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
ڈاکٹر طارق عزیز کی خدمات کا اعتراف
حلقہء فکر و فن کے صدر وقار نسیم وامق، وائس چیئرمین عدنان اقبال بٹ، مخدوم امین تاجر، ڈاکٹر محمود باجوہ، رانا عبدالرؤف، وسیم ساجد، محمد خالد رانا، ثاقب زبیر، رانا عمر فاروق، بشیر احمد چوہدری سمیت دیگر نے کہا کہ سعودی عرب میں شعر و سخن کی محافل میں ڈاکٹر طارق عزیز نے اپنی نثر نگاری سے انفرادی مقام حاصل کیا ہے، ان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا بدامنی اور تبدیلی کے نئے دور میں داخل ہو رہی ہے: صدر شی جن پھنگ، شی جن پھنگ کی پوتن کے ساتھ چائے پر گفتگو
تقریب کے شرکاء کے خیالات
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یعقوب سیفی، میاں ساجد مشتاق، ذیشان قاضی، اعجاز رحیم، ذکاء اللہ محسن، الیاس رحیم، اجمل منہاس، راجہ گل زیب کیانی، ابراہیم جٹ، جی ایم اعوان، طلحہ ظہیر اور دیگر کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں اردو ادب کی خدمت میں ڈاکٹر طارق عزیز کا نام ہمیشہ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ انہوں نے جہاں میڈیکل کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو منوایا، وہیں اردو ادب کی ترویج کا فریضہ بھی سرانجام دیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں رواں برس سٹریٹ کرائم کے کتنے ہزار واقعات رپورٹ ہوئے اورکتنے ہزارموبائل فونز چھینے گئے؟ جان کر آپ کے ہوش ٹھکانے آ جائیں
شعری نذر اور خداحافظی
تقریب میں معروف شعراء کرام قلبِ عباس، سید طیب رضا کاظمی، کامران حسانی، ضواق علی ذکی، وقار نسیم وامق نے اپنا منظوم کلام نذرِ طارق عزیز کرتے ہوئے انہیں بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: باجوڑ آپریشن سے متاثرہ پاکستانی شہری کو افغانستان ڈی پورٹ کرنے کی کوشش ناکام
ڈاکٹر طارق عزیز کے خیالات
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طارق عزیز نے کہا کہ سعودی عرب میں 18 سال کے دوران پاکستانی کمیونٹی سے جہاں مخلص رشتے استوار ہوئے، وہیں سعودی عوام سے بھی محبت اور پیار ملا یہ جو وہ کبھی بھول نہیں پائیں گے۔ انہوں نے عالمی حلقہء فکر و فن کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے اسے سینئر شعراء و ادباء سمیت نئے لکھاریوں کے لیے بہترین نمائندہ پلیٹ فارم قرار دیا۔
اعزازی شیلڈ اور تحائف
اس موقع پر عالمی حلقہء فکر و فن کی جانب سے ڈاکٹر طارق عزیز کی علمی و ادبی خدمات کے اعتراف میں اعزازی شیلڈ پیش کی گئی، جبکہ بابائے ریاض قاضی محمد اسحاق میمن کی جانب سے سندھی اجرک کا روایتی تحفہ، پی آئی اے ریاض ریجن کے مینجر بلال احمد کی جانب سے سوینر، پیپلز پارٹی کے وسیم ساجد اور گکھڑ فیڈریشن کے راجہ گل زیب کیانی کی جانب سے بھی تحائف پیش کیے گئے۔ تقریب کے شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ بھی دیا گیا۔








