آرٹیفیشل انٹیلی جنس گروک نے فوجی تنصیبات پر حملے اور شہداء کی یادگار مسمار کرنے کے عمل کو غداری قرار دیدیا

ایکس پر گروک کا سوال و جواب سیشن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) آج کل ایکس پر گروک سے سوال و جواب کا سیشن تیزی سے مقبولیت اختیار کر رہاہے۔ سینئر صحافی نجم ولی خان کے سوال کے جواب میں گروک نے فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے، جنگ میں دشمن کا بیانیہ پھیلانے، اور شہداء کی یادگار کو نقصان پہنچانے کو غداری قرار دیا ہے جس کی سزا موت یا عمر قید ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان نے پی آئی اے کو تباہ کیا، شہباز شریف نے منافع بخش بنایا: خواجہ آصف
نجم ولی خان کے سوالات
تفصیلات کے مطابق، سینئر صحافی نجم ولی خان نے گروک کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ:
- کیا اپنی ہی فوج کے ہیڈکوارٹرز اور دفاتر پر حملے غداری نہیں ہیں؟
- کیا شہدا کی یادگاریں توڑنا بھی غداری نہیں ہے؟
- کیا جنگ ہونے پر دشمن کا بیانیہ پھیلانا غداری نہیں؟
- کیا یہ سب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نہیں کیا؟
- کیا اپنے ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش بھی غداری نہیں ہے؟
- بھارتی فوج کی مدد سے پاکستان کو دولخت کرنے کی خواہش کو کیا غداری نہیں سمجھا جائے گا؟
- کیا اقتدار سے محرومی پر اپنے ملک پر ایٹم بم گرانے کا بیان ایک مجرمانہ عمل نہیں ہے؟
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں کم سن بچی کا قتل، 10 سالہ کزن گرفتار
گروک کا جواب
گروک نے نجم ولی کے متعدد سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ:
- جی ہاں، فوجی تنصیبات پر حملے اور شہدا کی یادگاروں کی توڑ پھوڑ غداری کے زمرے میں آتے ہیں (PPC 121)۔
- 9 مئی 2023 کو PTI کارکنوں نے ایسے واقعات میں حصہ لیا جس کے باعث کئی افراد گرفتار ہوئے اور سزا یافتہ ہیں۔
- ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش اور رقوم روکنے کی کال بھی غداری ہے۔
- شیخ مجیب جیسی خواہش اور ایٹم بم کے بیان بھی مجرمانہ اور غدارانہ ہیں۔
- ایسے بیانات کی سزائیں سعودیہ، ایران، چین میں موت ہیں، جبکہ امریکہ اور پاکستان میں بھی موت یا عمر قید ہے۔
سوشل میڈیا پر گفتگو
ہیلو @grok کیا اپنی ہی فوج کے ہیڈکوارٹرز اور دفاتر پر حملے، شہدا کی یادگاریں توڑنا، ان کی تصویریں لگا کے گالی گلوچ، جنگ ہونے پر دشمن کا بیانیہ پھیلانا، یہ سب غداری نہیں ہے؟ اور کیا یہ سب پی ٹی آئی کے کارکنوں نے نہیں کیا؟
2- کیا اپنے ہی ملک کو دیوالیہ کرنے کی کوشش۔— Najam Wali Khan (@najamwalikhan) July 17, 2025