ایرانی صدر کی گاڑی راستے میں بند، ٹیکسی میں سفر کرنا پڑ گیا

ایرانی صدر کا ٹیکسی سفر
تہران (ویب ڈیسک) زیادہ تر ایشیائی ممالک میں حکمرانوں کے پروٹوکول اور عیاشیوں کی کہانیاں تو آپ بھی سنتے رہیں گے، لیکن آپ کو یہ جان کر بے حد حیرت ہوگی کہ ایرانی صدر کی گاڑی خراب ہوئی تو انہیں ٹیکسی میں سفر کرنا پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کمیشن کا امتحان دینے آئے امیدوار کا ایڈمٹ کارڈ چیل لے گئی
غیر معمولی صورت حال
تفصیل کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان کو اس وقت غیر معمولی صورت حال کا سامنا کرنا پڑا جب ان کی سرکاری گاڑی غیر معیاری پٹرول کی وجہ سے راستے میں خراب ہوگئی۔ صدر مملکت تبریز کے دورے پر تھے جب قافلے کی تین گاڑیوں میں قزوین کے ایک پٹرول پمپ سے پٹرول ڈلوایا گیا۔ تاہم کچھ ہی فاصلے پر پانی ملا ناقص پٹرول گاڑیوں کی خرابی کا باعث بن گیا، جس کے نتیجے میں قافلہ رُک گیا۔
نجی ٹیکسی کا بندوبست
صدر نے مقامی حکام کو اطلاع دیے بغیر خود ہی ایک نجی ٹیکسی کا بندوبست کیا اور تبریز روانہ ہو گئے۔ ادھر اعلیٰ حکام کے مطابق، جس پٹرول پمپ سے ایندھن لیا گیا تھا، اس پر پہلے بھی پٹرول میں پانی ملانے کی شکایات موصول ہو چکی تھیں۔ ایرانی نیشنل آئل پروڈکٹس ڈسٹری بیوشن کمپنی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔