بارشوں سے سیلابی صورتحال؛ صحافی عمار مسعود نے پنجاب اور کے پی کے حکومت کی کارکردگی میں فرق بیان کردیا

عمار مسعود کی سیلابی صورتحال پر تبصرہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اورسینئر تجزیہ عمار مسعودنے موسلادھار بارشوں کے دوران سیلابی صورتحال پر پنجاب اور کے پی کے حکومت کی کارکردگی میں واضح فرق بیان کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 4محکموں میں مختلف اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا
بارشوں کی شدت اور حکومت کی کارکردگی
حالیہ بارشوں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمار مسعود نے کہاکہ بارشیں اتنی زیادہ ہوئی ہیں کہ اگر یہ کسی بھی اور ملک میں ہوتیں تو نظام زندگی مفلوج ہو جاتا، لیکن سوال یہ ہے کہ کیا حکومت پنجاب نے ویسا ہی ردعمل دیا جیسا سوات میں دیاگیا؟تو جواب ہے بالکل بھی نہیں۔
پنجاب کی ایمرجنسی رسپانس
سینئر تجزیہ کار کاکہناتھا کہ پنجاب میں بارش کے حوالے سے بہت اچھا رسپانس دیاگیا،جہاں جہاں لوگوں تک پہنچا جا سکتا تھا لوگوں تک پہنچا گیا،چھٹی کا بھی اعلان ہوا، ساتھ ہی ریسکیو کے آپریشنز بھی کئے گئے،جتنی حد تک کر سکتے تھے،پنجاب میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوشش نظر آ رہی ہے اور ہمت دکھائی جارہی ہے۔
بارشیں اتنی زیادہ ہوئی ہیں کہ اگر یہ کسی بھی اور ملک میں ہوتیں تو نظامِ زندگی مفلوج ہو جاتا۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا حکومتِ پنجاب نے ویسا ہی ردِعمل دیا جیسا سوات میں دیا گیا؟ تو جواب ہے بلکل بھی نہیں۔
پنجاب میں ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہتر رسپانس دیا جا رہا ہے۔ کوشش نظر… pic.twitter.com/126QURe8yN— Ammar Masood (@ammarmasood3) July 17, 2025