ہم نے اعتراض کیا تو کہا گیا کہ بہت لاجواب پل بنائیں گے‘‘حامد میر نے ایف 8انٹرچینج روڈ بیٹھنے پرسوال اٹھا دیا

حامد میر کا ایف 8 اسلام آباد انٹرچینج روڈ پر سوالات
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف صحافی اور سینئر تجزیہ کار حامد میر نے ایف 8 اسلام آباد انٹرچینج روڈ بیٹھنے پر سوال اٹھا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو کبھی کوئی نہ کر سکا، فیصل واوڈا
حالیہ بارشوں کا اثر
معروف صحافی حامد میر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر حالیہ بارشوں سے ایف 8 انٹرچینج روڈ بیٹھنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ انڈر پاس اور پل بنانے کے لیے اسلام آباد شہر کے لاتعداد ہرے بھرے درخت قتل کیے گئے۔ ہم نے اعتراض کیا تو کہا گیا کہ بہت لاجواب پل بنائیں گے۔
بربادی کی کہانی اور سوالات
سینئر تجزیہ کار نے مزید کہا کہ اربوں روپے لگا کر جو چیز بنائی گئی وہ ہر بارش کے بعد بربادیوں کی کہانی بن جاتی ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے، کچھ تو بتائیں کہ آخر یہ سب کیا ہے؟
یہ انڈر پاس اور پل بنانے کے لئے اسلام آباد شہر کے لاتعداد ہرے بھرے درخت قتل کیے گئے ہم نے اعتراض کیا تو کہا گیا کہ بہت لاجواب پل بنائیں گے اربوں روپے لگا کر جو چیز بنائی گئی وہ ہر بارش کے بعد بربادیوں کی کہانی بن جاتی ہے چیئرمین سی ڈی اے کچھ تو بتائیں کہ آخر یہ سب کیا ہے؟ pic.twitter.com/dT1tEUtqb8
— Hamid Mir حامد میر (@HamidMirPAK) July 17, 2025