موسیٰ مانیکا کی اپنے ملازم پر فائرنگ،ملزم اتنا غصے میں تھا کہ والدخاورمانیکا بھی خوفزدہ ہوگئے : زاہد گشکوری

موسیٰ مانیکا کی فائرنگ کا واقعہ

اسلام آباد، پاکپتن (ویب ڈیسک) خاور مانیکا کے صاحبزادے موسیٰ مانیکا نے اپنے ملازم پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ملازم علی بہادر زخمی ہوگیا۔ صحافی زاہد گشکوری نے بتایاکہ خاور مانیکا نے خود پولیس کو اطلاع دے کر بلایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کی اہلیہ کا 3 سال قبل شروع کیا گیا میک اپ برانڈ ایک ارب ڈالر میں فروخت

واقعے کی تفصیلات

زاہد گشکوری نے اپنے ولاگ میں بتایا کہ موسیٰ مانیکا نے اپنے نوکر کو گولی ماری لیکن کیا وہ اپنے باپ خاور مانیکا کو بھی قتل کرنا چاہتے تھے؟ ملزم نے تقریباً دن 11 بجے پاکپتن کے علاقے پرغنی میں موجود ڈیرے پر نوکر پر گولی چلائی، والد پر بھی شاید بندوق اٹھانا چاہتے تھے۔ والد نے پولیس کو اطلاع دی کیونکہ ان کو بھی نقصان کا خطرہ تھا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ کے پناہ گزین سکول پر وحشیانہ بمباری، 52 فلسطینی شہید

پولیس کی کارروائی

صحافی کے مطابق، زخمی ملازم کے والد منظور احمد کی درخواست پر تھانہ صدر پاکپتن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا جس میں دعویٰ کیاہے کہ ملزم ان کے بیٹے کو جان سے مارنا چاہتا تھا۔ موسیٰ آج کل زمینداری اور چھوٹا موٹا کاروبار کررہے تھے، اپنے والد کے ساتھ وقت بتا رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہم نے ایران کو تباہ کردیا وہ اب جوہری ہتھیار بنانے کے قابل نہیں: امریکی نائب صدر

ملزم کی گرفتاری

پولیس کے مطابق، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور ہتھیار بھی برآمد کرلیے جن کے ابھی تک لائسنس نہیں ملے۔ زاہد گشکوری کے مطابق، دیکھنا ہوگا کہ پولیس کیسے ٹریٹ کرتی ہے۔ اس خاندان اور پولیس سے متعلق ماضی میں بھی خبریں سامنے آچکی ہیں۔ طاقتور لوگوں کے کیس ماضی میں بھی ہم نے دیکھے ہیں، بڑے بڑوں کی جان چھوٹ جاتی ہے۔ پاکستان کا نظام انصاف سب کے سامنے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی حملے جاری، مزید 20 سے زیادہ فلسطینی شہید

فیملی کا موقف

اس کیس میں اس سٹیج پر لگتا ہے کہ ملزم کو جان سے نہیں مارنا چاہتے تھے لیکن دیکھنا ہوگا کہ پولیس اس کیس کو کیسے ٹریٹ کرتی ہے۔ خاندان کا موقف ہے کہ وہ کسی کو قتل نہیں کرنا چاہتے تھے، جوان تھے اور جذبات کی وجہ سے یہ افسوسناک واقعہ ہوگیا۔

ویڈیو کلپ

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...