غیر معمولی بارشوں کے دوران پنجاب انتظامیہ نے سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں: عظمیٰ بخاری

پنجاب میں غیرمعمولی بارشوں کا اثر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حالیہ غیرمعمولی بارشوں کے باعث پنجاب کے مختلف اضلاع میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان نے اپنا ”مین آف میچ کا ایوارڈ” صائم کو دیدیا
صوبائی حکومت کا فوری ردعمل
تاہم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں صوبائی حکومت، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں نے بھرپور، فوری اور منظم ردعمل کے ذریعے سینکڑوں قیمتی جانیں بچا لیں۔ چکوال، جہلم اور راولپنڈی وہ علاقے ہیں جہاں سب سے زیادہ اور ریکارڈ توڑ بارشیں ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی، ترکی سے بڑی خبر آگئی
ریسکیو اور ریلیف آپریشنز
وزیراعلیٰ پنجاب کی بروقت ہدایات پر پی ڈی ایم اے، ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں نے فوری کارروائیاں شروع کیں اور متاثرہ علاقوں میں ریسکیو و ریلیف آپریشنز کا آغاز کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گجرات کی صاف ستھری ثقافت، تہذیب اور ادب
محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوششیں
وزیر اطلاعات نے بتایا کہ پوٹھوہار ریجن میں 1000 شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ جہلم میں 298 اور چکوال میں 209 افراد کو کامیابی سے ریسکیو کیا گیا۔ راولپنڈی میں 450 افراد کو بچایا گیا جبکہ صرف جہلم میں پاک فوج نے 64 شہریوں کو ریسکیو کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کیلئے ایک مقدس امانت ہے، آرمی چیف
پاک فوج کا کردار
عظمیٰ بخاری نے پاک فوج کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے جوانوں نے مشکل ترین حالات میں درجنوں افراد کو موت کے منہ سے نکالا، جو لائق تحسین ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ساتھ ٹیرف مذاکرات میں ریکوڈِک منصوبہ ممکنہ ترغیب ہو سکتا ہے: ڈائریکٹر ٹِم کِرب
وزیراعلیٰ کی نگرانی اور عوام دوستی
انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے تمام ریسکیو اور ریلیف آپریشنز کی خود نگرانی کی اور لمحہ بہ لمحہ صورتحال سے باخبر رہیں۔ ان کی قیادت اور بروقت فیصلے پنجاب حکومت کی عوام دوستی کا واضح ثبوت ہیں۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ
عوام کے جان و مال کا تحفظ مریم نواز کی پہلی ترجیح ہے، اور حالیہ بحران میں حکومتی اقدامات نے اس حقیقت کو مزید واضح کر دیا ہے۔