پی ٹی آئی کا اے آر وائی کا بائیکاٹ ختم کرنے کا اعلان

پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کا بائیکاٹ ختم

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف نے نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کا ایک روزہ بائیکاٹ ختم کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی وی کے مشہور اداکار مظہر علی کا انتقال

پی ٹی آئی کا موقف

پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے ایکس پر ایک پیغام میں کہا: "ہم اے آر وائی کا ایک روزہ بائیکاٹ ختم کر رہے ہیں، لیکن اپنے موقف پر قائم ہیں کہ بغیر تصدیق اور مؤقف لیے خبر دینا غلط ہے۔ ہم آزادیٔ صحافت کے حامی ہیں، تمام صحافتی اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور خواہاں ہیں کہ صحافت ذمہ داری سے ادا کی جائے۔"

یہ بھی پڑھیں: معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں یوم تشکر، افواجِ پاکستان کو خراج تحسین

بائیکاٹ کا پس منظر

واضح رہے کہ گزشتہ روز شیخ وقاص اکرم نے اے آر وائی نیوز کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نے کہا کہ اے آر وائی نیوز صبح سے ذرائع کے حوالے سے خبر چلا رہا ہے کہ بیرسٹر سیف کے اوپر علیمہ خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کسی کا نام ڈالنے یا نکالنے کے لیے دباؤ ڈالا، یہ بالکل غلط اور بے بنیاد بات ہے۔ آپ عمران خان کی فیملی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کے شکوے پر پاکستان تحریک انصاف کا ردعمل سامنے آگیا

احتجاج کی وضاحت

انہوں نے اعلان کیا کہ اے آر وائی نیوز کا بائیکاٹ ہوگا اور کسی بھی پروگرام میں تحریک انصاف کا نمائندہ نہیں بیٹھے گا۔ کل فیصلہ کریں گے کہ اس بائیکاٹ کو جاری رکھنا ہے یا ختم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مشیر قومی سلامتی کی ایس سی او اجلاس میں شرکت، چینی قیادت سے بھی ملاقات

معذرت کا مطالبہ

انہوں نے مطالبہ کیا کہ اے آر وائی نیوز اپنی خبر پر معذرت کرے اور بتائے کہ اس خبر سے وہ کس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

خبر کی تفصیلات

واضح رہے کہ اے آر وائی نیوز نے سینیٹ الیکشن کے حوالے سے خبر دی تھی کہ بیرسٹر سیف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر من وعن عمل کے حامی ہیں۔ عمران خان نے بیرسٹر سیف کو 6 ناموں کے اعلان کی ہدایت کی۔ علی امین نے بیرسٹر سیف کو ناموں کے اعلان سے روکنے کی کوشش کی اور علیمہ خانم، علی امین نے مشاورت کے نام پر بیرسٹر سیف پر دباؤ ڈالا۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...