حمیرا اصغر کی لاش سے لیے گئے نمونوں کی رپورٹ آگئی
حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش سے لیے گئے نمونوں کی رپورٹ آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلامی نظریاتی کونسل کے سربراہ علامہ ڈاکٹر راغب نعیمی کی وی پی این کے غیر شرعی ہونےپر وضاحت
کیمیکل ایگزامن رپورٹ
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے فلیٹ میں مردہ پائی گئی ماڈل و اداکارہ کی لاش سے لیے گئے نمونوں کی کیمیکل ایگزامن رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اداکارہ کے جسم سے لیے گئے نمونوں میں کوئی نشہ آور چیز نہیں پائی گئی، اور نہ ہی کسی قسم کی زہریلی چیز کے شواہد موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم افتخار کی سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کم کرنے پر گفتگو
نمونوں کی جانچ
’’جنگ‘‘ کے مطابق حمیرا اصغر کے بالوں، جگر اور پھیپھڑوں کے نمونے لیے گئے تھے۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ضلع جنوبی اسد رضا کا کہنا ہے کہ کیمیکل رپورٹ مختلف تفتیشی اداروں کو بھجوا دی گئی ہے۔
اداکارہ کی وفات
واضح رہے کہ 8 جولائی کو اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ایک فلیٹ سے ملی۔ وہ گزشتہ 7 سال سے اس کرائے کے فلیٹ میں مقیم تھیں، اور اداکارہ نے 2018ء میں لاہور سے کراچی منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔








