ریکوڈک کی جانب سے بلوچستان کو 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں

کوئٹہ میں ریکوڈک مائننگ کارپوریشن کی مالیاتی رپورٹ
کوئٹہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) - ریکوڈک مائننگ کارپوریشن (آر ڈی ایم سی) نے بتایا ہے کہ کمپنی نے بلوچستان حکومت کو ٹیکس، رائلٹی اور سماجی سرمایہ کاری کی مد میں 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کرکٹ کو نئی بلندیوں تک لے جانا اور نوجوان نسل کو متاثر کرنا ہدف ہے، آئی سی سی کے نئے چیئرمین جے شاہ کا پہلا بیان
میڈیا بریفنگ کی تفصیلات
خصوصی رپورٹ کے مطابق، یہ تفصیلات ریکوڈک منصوبے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے ایک میڈیا بریفنگ کے دوران شیئر کی گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: اب برتھ سرٹیفیکیٹ اور ڈیتھ سرٹیفیکیٹ بالکل مفت بنوائیں، پنجاب حکومت نے فیس ختم کر دی، بڑا اعلان
ادائیگیاں اور رائلٹی کی تفصیلات
کمیونیکیشنز منیجر سامعہ علی شاہ نے بتایا کہ جون 2025 تک رائلٹی کی مد میں ایک کروڑ 75 لاکھ ڈالر، ٹیکس (جو ملازمین اور دیگر فریقین سے جمع کیے گئے) کی مد میں تقریباً 38 لاکھ ڈالر اور سماجی سرمایہ کاری کی مد میں 72 لاکھ ڈالر ادا کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیپرا نے کے الیکٹرک کا اوسط ٹیرف 39روپے 47پیسے مقرر کردیا
بلوچستان حکومت کی شراکت
سامعہ علی شاہ نے وضاحت کی کہ بلوچستان حکومت اس منصوبے میں 25 فیصد کی شراکت دار ہے، تاہم اس نے اس میں کوئی براہِ راست سرمایہ کاری نہیں کی، یہ منصوبہ مجموعی طور پر پاکستان کی حکومت اور آر ڈی ایم سی کے درمیان برابر کی شراکت پر مبنی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈا پور کے گھر کے قریب ایف سی کی گاڑی پر بم حملہ
تعلیمی مواقع اور مقامی افرادی قوت کی ترقی
بریفنگ میں مقامی افرادی قوت کی ترقی کے لیے کمپنی کی کوششوں کو بھی اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر وہ تربیت یافتہ نوجوان بھی موجود تھے جو کمپنی کے تعاون سے 18 ماہ کی تربیت مکمل کرنے کے بعد ارجنٹائن سے واپس آئے ہیں۔
خواتین کی شمولیت
سامعہ علی شاہ کے مطابق بیرونِ ملک تربیت کے لیے جانے والے نوجوانوں میں 14 فیصد خواتین شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ منصوبہ اس خطے کے لیے طویل المدتی فوائد کا حامل ہے۔