وادیٔ نیلم میں جیپ کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق

خاندان کا ایک اور سانحہ

مظفر آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد جموں وکشمیر کی وادی نیلم میں جیپ کے گہری کھائی میں گرنے سے 2 خواتین سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 3 بچے زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 5 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی

حادثے کی تفصیل

ڈپٹی کمشنر وادی نیلم ندیم احمد جنجوعہ کے مطابق یہ حادثہ دوپہر تقریباً پونے ایک بجے سری گاؤں کے قریب پیش آیا، جب بدقسمت خاندان کندل شاہی سے اپنے آبائی گاؤں جاگران واپس جا رہا تھا، کندل شاہی مظفرآباد سے تقریباً 73 کلومیٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک، گرینڈ آپریشن شروع، کالام تا مینگورہ بلاامتیاز کارروائی ہوگی: ڈپٹی کمشنر

جیپ کا حادثہ

ڈپٹی کمشنر نے ’’ڈان نیوز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 5 دروازوں والی جیپ ایک تنگ موڑ پر تھی، جب ڈرائیور نے گاڑی کی پوزیشن درست کرنے کے لیے اسے کچھ پیچھے کیا، اسی دوران سڑک کا ایک حصہ بیٹھ گیا، جس کے باعث جیپ پہاڑی ڈھلوان سے لڑھک کر تقریباً 300 فٹ نیچے کھائی میں جاگری۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیکس اہداف پر نظرثانی،ایف بی آر کی آئی ایم ایف سے ملاقات کی تردید

جاں بحق افراد کی تفصیلات

حادثے میں 7 افراد پر مشتمل خاندان کے 4 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جن میں 65 سالہ حاجی سعید عالم (ڈرائیور)، ان کی 50 سالہ اہلیہ اکبر جان، 55 سالہ برادر نسبتی محمد عرفان اور 60 سالہ سالی افسر جان شامل ہیں، جنہوں نے موقع پر ہی جان دی۔

زخمی بچوں کا علاج

زخمی بچوں کی شناخت 12 سالہ حسیب ولد شفیق، 10 سالہ ذیشان اسحٰق اور 14 سالہ بہن کوثر بی بی کے نام سے ہوئی۔ انہیں ابتدائی طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اٹھمقام منتقل کیا گیا، بعد ازاں خصوصی علاج کے لیے سی ایم ایچ مظفرآباد ریفر کر دیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...