پاکستان مخالف فلم کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر بھارتی اداکار رنویر سنگھ تنقید کا شکار

رنویر سنگھ پر تنقید

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو اپنی آنے والی پاکستان مخالف بولی وڈ فلم ’دھرندر‘ کی شوٹنگ کے دوران پاکستانی پرچم لہرانے پر تنقید کا سامنا ہے، صارفین ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ بھی کرنے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: خالد حسین چودھری کی والدہ کے انتقال پر پاکستان جرنلسٹس فورم کے وفد کی تعزیت، مرحومہ کی مغفرت کے لیے دعا کی گئی

فلم ’دھرندر‘ کی شوٹنگ

شوبز ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق ’دھرندر‘ کی شوٹنگ بھارتی ریاست پنجاب کے معروف شہر ’لدھیانہ‘ کے ایک گاؤں میں جاری ہے، جہاں سے شوٹنگ کے دران کی ایک مختصر ویڈیو اور تصاویر سامنے آئیں۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں رنویر سنگھ کو ولن جیسے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے، انہیں لمبے بالوں اور سرمے میں سجی آنکھوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں شوٹنگ کے مقام پر ایک دیوار میں پاکستانی پرچم کو دیکھا جا سکتا ہے جو ہوا کی وجہ سے لہراتا نظر آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

سوشل میڈیا پر ردعمل

شوٹنگ سیٹ کی مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے نہ صرف فلم کی ٹیم بلکہ رنویر سنگھ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔ زیادہ تر سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر دلجیت دوسانجھ کا بائیکاٹ کیا گیا، اب ایسے لوگ رنویر سنگھ کا بائیکاٹ کیوں نہیں کر رہے؟ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انتظامیہ اور حکومت کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور لکھا کہ کیسے دشمن ملک پاکستان کا قومی پرچم بھارت کی سرزمین پر لہرانے اور لگانے کی اجازت دی گئی؟ مذکورہ تنازع پر تاحال رنویر سنگھ اور فلم کی ٹیم نے کوئی بیان نہیں دیا، تاہم سوشل میڈیا پر اداکار اور فلم کی ٹیم کو تنقید کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Government’s Reaction to the Dramatic Return of Chief Minister Khyber Pakhtunkhwa

فلم کی کہانی کا اندازہ

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ ’دھرندر‘ کی کہانی کیا ہے لیکن بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ فلم میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے ایک اہلکار کے انتہائی خفیہ اور بڑے مشن کو دکھایا جائے گا جو کہ قومی سلامتی کے معاملات پر کئی سازشوں کو بے نقاب کرتے دکھائی دیں گے۔ بعض رپورٹس کے مطابق رنویر سنگھ ہی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کے روپ میں نظر آئیں گے اور ماضی کی متعدد فلموں کی طرح اس فلم میں بھی پاکستان کے خلاف زہر اگلی جائے گی۔

ویڈیو دیکھیں

Categories: تفریح

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...