چیئرمین نیب کا وفد کے ہمراہ بورڈ آف ریونیو کا دورہ، پلس پراجیکٹ اور ای رجسٹریشن سسٹم پر بریفنگ

چیئرمین نیب کا بورڈ آف ریونیو کا دورہ

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹایرڈ نذیر احمد بٹ نے وفد کے ہمراہ بورڈ آف ریونیو کا دورہ کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے چیئرمین نیب کا استقبال کیا۔ چیئرمین نیب نے بورڈ آف ریونیو کی مختلف برانچز کا وزٹ کیا۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید نے چئیر مین نیب کو بورڈ آف ریونیو کی ورکنگ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی ملاقات

بورڈ آف ریونیو کی ورکنگ اور اصلاحات

سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کا کہنا تھا کہ بورڈ آف ریونیو سٹیٹ لینڈ سے متعلق پالیسیز، لینڈ ایکوزیشن سیٹلمنٹ، ریوینیو کولیکشن اور آفات سے بچاؤ کیلئے ورکنگ کرتا ہے۔ شفافیت، جدت اور اعتماد بورڈ آف ریونیو کے بنیادی اصول ہیں۔ گزشتہ 2 سالوں میں بورڈ آف ریونیو میں بڑے پیمانے پر اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔ ریونیو کولیکشن میں اضافہ، لینڈ ریکارڈ مینجمنٹ کی ڈیجیٹائزیشن، اور اداریہ جاتی اصلاحات متعارف کروائی گئی ہیں۔ ایگریکلچرل انکم ٹیکس کی ڈیجیٹائزیشن، سیٹلمنٹ آف ریکارڈ، لینڈ ایکوزیشن و مینجمنٹ سسٹم آئی ٹی بیسڈ سٹیٹ لینڈ مینجمنٹ متعارف کروائے گئے۔ پنجاب ریونیو پالیسی بورڈ کے تحت تمام ریونیو کولیکشن کے اداروں میں بہترین ورکنگ ریلیشن شپ ہے۔ ایگریکلچرل ریفارمز اور انکم ٹیکس آڈٹ اینڈ مانیٹرنگ سسٹم میں بھی اصلاحات کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمرایوب کے بعد شبلی فراز نے بھی جوڈیشل کمیشن کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا

پلس پراجیکٹ اور ای رجسٹریشن سسٹم

ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے چیئرمین نیب کو پلس پراجیکٹ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ بھی دی۔ پلس پراجیکٹ کے تحت مینیوئل ریکارڈ کو ڈیجیٹائز کیا گیا ہے۔ پنجاب پاکستان کا واحد صوبہ ہے جہاں تمام ریونیو ریکارڈ کی ڈیجیٹائزیشن کی گئی۔ ڈیجیٹل لینڈ ریکارڈ، پارسل بیسڈ سسٹم، انفارمیشن سسٹم اور جیو سپاٹیئل سٹرکچر کی اپگریڈیشن کی گئی۔ ایس ایم بی آر نبیل جاوید نے ای رجسٹریشن سسٹم کے بارے میں بھی بات کی۔ اراضی معاون مراکز میں وکلاء کو سسٹم میں شفافیت کیلئے شامل کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ای رجسٹریشن کی سہولت جلد فراہم کر دی جائے گی۔ دوسرے صوبوں کو بھی ڈیجیٹائزیشن کیلئے معاونت فراہم کی جائے گی۔ بورڈ آف ریونیو سے متعلق تمام ریکارڈ رومز کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

چیئرمین نیب کی تعریف

چیئرمین نیب نے بورڈ آف ریونیو کی اصلاحات اور کارکردگی کو سراہا۔ بورڈ آف ریونیو نے ڈیجیٹائزیشن اور ٹیکنالوجی میں قابل ستائش اصلاحات کی ہیں۔ چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل ریٹایرڈ نذیر احمد بٹ کا کہنا تھا کہ کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث سوسائٹیز اور افسران کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...