وزیراعلیٰ نے بارشوں کی وجہ سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لیں، وارننگ سسٹم مزید بہتر بنانے کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہر شہر میں بارش کے پانی کی نکاسی کا عمل فوراً مکمل کیا جائے۔ عوام کو سیلابی ریلوں سے بروقت آگاہ کرنے کے لیے وارننگ سسٹم کو مزید بہتر بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
پرائیویٹ سوسائٹیز کی ذمہ داریاں
پی ڈی ایم اے ہیڈ کوارٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کی کہ ہر شہر میں پرائیویٹ سوسائٹیز کو بھی بارش کے پانی کی بروقت نکاسی کا پابند بنایا جائے۔ ندی نالوں، نہروں اور دریاؤں میں نہانے پر پابندی یقینی بنائی جائے۔ عوام کو دریا وغیرہ میں نہانے پر پابندی سے آگاہی کرنے کے لیے مساجد میں اعلانات کرائے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کیلئے پاکستان اور بھارت کے میچز کیلئے نیوٹرل وینیو طے پا گیا
فیلڈ میں موجودگی کی اہمیت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بارشوں کے دوران ڈپٹی کمشنرز نکاسیٔ آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں۔ ندی نالوں میں سیلابی پانی کی روانی کے لیے صفائی اور تجاوزات کا خاتمہ یقینی بنایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: والد کے قتل کے الزام میں بیٹا اور بہو گرفتار
نقصانات کا جائزہ
وزیراعلیٰ نے بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات طلب کر لیں اور انتظامیہ، متعلقہ اداروں کو بارش کے اگلے سپیل کی تیاری کرنے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ خبر آگئی
بروقت تیاری کا اثر
وزیراعلیٰ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ بروقت تیاری کی وجہ سے طوفانی اور تاریخی بارش کے دوران نقصانات سے ممکنہ حد تک بچاؤ ممکن ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا میں نئی تاریخ رقم، صرف 21 سالہ لڑکی سینیٹر منتخب
ریلیف سرگرمیاں اور بچے کی ریسکیو
وزیراعلیٰ ریلیف سرگرمیوں کے دوران نومولود بچے کو ریسکیو کرکے والدین کے سپر د کرنے کے عمل کو دیکھ کر جذباتی ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: جو اعتراضات لگے ہیں میں ان پر آرڈر پاس کروں گا، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی درخواست پر ریمارکس
بچوں کی حفاظت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ عوام بالخصوص بچوں کو برسات کے دوران ندی نالوں سے دور رہنا چاہیے۔ ہائی رسک علاقوں میں بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں۔
حفاظتی تدابیر کی اہمیت
حکومتی اداروں نے اچھا کام کیا، غفلت یا کوتاہی کی وجہ سے کوئی ڈیتھ نہیں ہوئی۔ پی ڈی ایم اے سے لائف جیکٹ، بوٹ اور دیگر سامان مہیا کریں گے۔