سینیٹ انتخابات، الیکشن کیشن نے خیبرپختونخوا کے لئے پولنگ افسران تعینات کردیے۔

سینیٹ انتخابات کے لئے پولنگ آفیسرز کی تعیناتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ کی خالی نشستوں پر پولنگ کے لیے پولنگ آفیسر تعینات کر دیے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 105 کے تحت الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں 21 جولائی 2025 کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے انعقاد کے لیے پولنگ افسران کی تقرری کر دی۔ الیکشن کمیشن نے 8 پولنگ افسران کو تعینات کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ کا اجلاس دو مرتبہ تاخیر کا شکار ہونے کے بعد ملتوی کر دیا گیا
پولنگ کی تاریخ اور شیڈول
واضح رہے کہ 4 جولائی کو الیکشن کمیشن نے سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹس کی نشستوں پر انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا تھا، جس کے مطابق پولنگ 21 جولائی کو صوبائی اسمبلی میں ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی ایران پر نئی پابندیاں
امیدواروں کی فہرست
الیکشن کمیشن 7 جولائی کو سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی نشستوں پر انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست جاری کرچکا ہے۔
حتمی امیدواروں کی فہرست
الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ 27 مارچ، 2024 کو بننے والی فہرست ہی حتمی تصور کی جائے گی، سینیٹ انتخابات کے لیے کوئی نئے کاغذات نامزدگی جمع نہیں ہوں گے۔