بھارت میں ایک شخص نے یوٹیوب پر طریقہ تلاش کرکے گرل فرینڈ کو قتل کر دیا

بھارتی ریاست اترپردیش میں خوفناک قتل
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع للیت پور میں ایک شخص نے اپنی گرل فرینڈ کو زہر دے کر قتل کرنے کے بعد لاش دریا میں پھینک دی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم جگدیش رائیکوار نے گوگل اور یوٹیوب پر قتل کے طریقے تلاش کیے تھے تاکہ اپنی سابق گرل فرینڈ کو انجام تک پہنچا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سُندس فاؤنڈیشن میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد، وزیر اقلیتی امور سردار رمیشن انگھ اروڑہ نے کیک کاٹا
تفصیلات
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ رانی جگدیش کے ساتھ رہتی تھی، وہ اپنے شوہر نریندر کو چھوڑ کر جگدیش کے ساتھ للیت پور میں کرائے کے مکان میں رہنے لگی تھی۔ لیکن جگدیش کی منگنی کسی اور لڑکی سے طے ہو چکی تھی، اور اس نے رانی سے مطالبہ کیا کہ وہ اس کی منگیتر کے ساتھ مل کر ایک ہی چھت کے نیچے رہے۔ مقتولہ رانی نے اس کے مطالبے کو سختی سے رد کر دیا اور تعلق ختم کرکے مدھیہ پردیش کے اشوک نگر میں کسی اور کے ساتھ رہنے لگی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے پرعزم ہیں: وزیراعظم
ملزم کا منصوبہ
اس بات پر جگدیش نے رانی سے انتقام لینے کا منصوبہ بنایا اور اسے دوبارہ ملنے کے لیے بلا کر مشروب میں زہر ملا کر پلادیا۔ جب وہ بے ہوش ہو گئی، تو اس نے گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ بعد ازاں ملزم نے ایک بوری خرید کر لاش اس میں بند کی اور موٹر سائیکل پر رکھ کر ندی میں پھینک دی اور خود اپنے گاؤں فرار ہو گیا تاکہ شک نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے اس احتجا ج کا نتیجہ بھی پہلے جیسا ہوگا، طلال چودھری کا دعویٰ
لاش کی شناخت
مقامی ماہی گیروں نے دریا میں تیرتی ہوئی بوری دیکھی اور پولیس کو اطلاع دی۔ بوری سے برآمد ہونے والی لاش گل سڑ چکی تھی، لیکن مقتولہ کے ہاتھ پر بنا ٹیٹو اس کی شناخت کا سراغ بن گیا۔
گرفتاری اور انٹرویو
پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے جو فرار کی کوشش کر رہا تھا، ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ وہ مرنا چاہتی تھی، اس لیے میں نے اسے مار دیا۔