خوشخبری، بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) بجلی صارفین کیلیے اچھی خبر ہے کہ بجلی کی قیمت میں ایک ماہ کیلیے 65 پیسے فی یونٹ کمی ہونے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں اپنی ایئر فورس پر فخر ہے، جارحیت اور سیز فائر کی خلاف ورزی سے بھارت کا مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے آیا: ڈی جی آئی ایس پی آر
سی پی پی اے کی درخواست
سی پی پی اے نے جون کیلیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست جمع کرا دی جس میں جون کیلیے 65 پیسے بجلی فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔
نیپرا کی سماعت
نیپرا 30 جولائی کو سی پی پی اے کی درخواست پر سماعت کرے گا، کمی کا اطلاق لائف لائن اور کراچی کے بجلی صارفین پر نہیں ہوگا۔