کچا ڈکیٹ گینگ کے 5 کارندوں نے چھینے گئے 100 جانوروں سمیت سرنڈر کردیا

مظفرگڑھ میں پنجاب پولیس کی کارروائی
مظفرگڑھ (ویب ڈیسک) ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس نے مظفر گڑھ علی پور میں کارروائی کی جس میں کچا ڈکیٹ گینگ کے 5 کارندوں نے چھینے گئے 100 جانوروں سمیت سرنڈر کردیا اور جرائم کی دنیا سے توبہ کرلی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں ناشتے کے خواب دیکھنے والوں کو شاہینوں نے مکمل ضیافت بھارت میں بھجوا دی: عظمیٰ بخاری
ڈکیت گینگ کے ارکان
پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ ہتھیار ڈالنے والوں میں قلندر بوسن، اللّٰہ نواز بوسن، شہزاد بوسن، فیض رسول بوسن، ساجد بوسن شامل ہیں۔ مظفر گڑھ پولیس کے ساتھ ایک ہفتہ مقابلے کے بعد کچا گینگ نے ہتھیار ڈالے۔ ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں پر دہشتگردی، قتل، اقدام قتل، ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈیزل کی قیمت میں اضافہ؛ مسافر ٹرینوں کے کرائے پھر بڑھ گئے
بازیاب مویشی اور پولیس کی تعریف
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) مظفر گڑھ نے بازیاب 100 مویشی اصل مالکان کے حوالے کردیے۔ آئی جی پنجاب نے کریمنلز کے خلاف کامیابی پر مظفر گڑھ پولیس کو شاباش دی۔
سوشل میڈیا پر پیغام
پنجاب پولیس کی مظفرگڑھ میں کچہ کے علاقہ علی پور میں بڑی کامیابی، کچہ ڈکیٹ گینگ نے 100 چھینے گئے جانوروں سمیت خود کو سرنڈر کردیا، ہتھیار ڈالنے والے ڈاکوؤں میں قلندر بوسن، اللہ نواز بوسن، شہزاد بوس، فیض رسول بوسن اور ساجد بوسن شامل، پولیس کے ساتھ ایک ہفتہ شدید مقابلے، مزاحمت میں… pic.twitter.com/ZOsx8dsb2a