محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں پر پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج

مقدمہ درج
ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں پر پڑوسی کو قتل کرنے کی کوشش کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور : اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات
جنگ کی وجوہات
بھارتی میڈیا کے مطابق حسین جہاں پر مقدمہ زمین کے تنازع پر درج کیا گیا ہے جس میں قتل کی کوشش، مجرمانہ سازش اور حملہ جیسے سنگین الزامات لگائے گئے ہیں۔ حسین جہاں کا کچھ دن پہلے زمین کے معاملے پر اپنے پڑوسیوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، یہ واقعہ مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے سوری علاقے میں پیش آیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی سفر نامہ نگاری پر علامہ عبدالستارعاصم کی کتاب ’’جہاں اوربھی ہیں‘‘ شائع ہوگئی
زمین کے تنازع کی تفصیلات
حسین جہاں کا الزام ہے کہ گڈو بی بی اس زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ یہ زمین مبینہ طور پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کی سابقہ اہلیہ حسین جہاں کی بیٹی عرشی جہاں کے نام پر ہے.
تعمیراتی کام کا تنازع
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب حسین جہاں نے سوری کے وارڈ نمبر 5 میں ایک متنازع پلاٹ پر تعمیر کا کام شروع کیا۔ الزام عائد کیا گیا ہے کہ تعمیر کا کام روکنے کی کوشش پر حسین جہاں اور ان کی بیٹی نے دلیہ خاتون پر حملہ کر دیا۔