پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب
یوم الحاق پاکستان پر وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کشمیری یوم الحاق پاکستان پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ 19 جولائی 1947 کو کشمیری بھائیوں نے پاکستان کے ساتھ الحاق کی قرارداد منظور کر کے منزل کا تعین کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا بھارت کے خلاف کھیلنے سے انکار، آئی سی سی پریشان
کشمیریوں کا پاکستان کے ساتھ عزم
الحاق پاکستان قرارداد اس بات کی گواہی ہے کہ کشمیریوں کا دل ہمیشہ پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے۔ کشمیری عوام دہائیوں بعد بھی حق خودارادیت ملنے کے منتظر ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر دھماکہ: دھوئیں کے بادل چھٹنے کے بعد زمین پر بہت سے لوگ گرے پڑے نظر آئے۔
مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد
مظلوم کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد، قربانیوں اور لازوال حوصلے کو سلام پیش کرتی ہوں۔ پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔
کشمیریوں کے حقوق کا دفاع
پاکستان کشمیریوں کو حق دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز اٹھاتا رہے گا۔ ان شاء اللہ وہ دن ضرور آئے گا جب کشمیری اپنی مرضی کے مطابق مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔








