مون سون اور سیلاب ریسکیو آپریشن میں 1594 لوگوں کو بچایا گیا، ڈاکٹر رضوان نصیر نے تفصیلات شیئر کر دیں

مون سون اور سیلابی ریسکیو آپریشن

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری ایمرجنسی سروسز، ڈاکٹر رضوان نصیر نے ڈی جی پی آر پنجاب میں منعقدہ مون سون و فلڈ ریسکیو آپریشن کے حوالے سے پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو 1122) کو مون سون اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر صوبہ بھر میں ہائی الرٹ کر رکھا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر پر پولیس کا چھاپہ، 5 ڈائریکٹرز گرفتار

تیاری اور حفاظتی اقدامات

تمام اداروں نے مون سون اور سیلابی صورتحال سے نبرد آزما ہونے کے لیے قبل از وقت تیاری کر رکھی تھی اور وزیراعلیٰ پنجاب کی تجاوزات کے خاتمے کی پیشگی ہدایات کی وجہ سے بھی اربن فلڈنگ سے بہت سے علاقے محفوظ رہے۔ تاہم، ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ بارش کے دوران اپنے گھر اور اردگرد کی نگرانی رکھے تاکہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی شکست خوردہ وزیراعظم،صرف دھمکیاں دے سکتا ہے:وفاقی وزیراطلاعات

فوری ریسکیو آپریشن کی تفصیلات

فلڈ ریسکیو آپریشن کے حوالے سے تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ مخدوش سیلابی و نشیبی علاقوں میں 100 سے زائد ریسکیو بوٹس، 312 ریسکیورز OBM انجن اور ضروری ایمرجنسی سامان کے ہمراہ فلڈ ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہیں۔ جب کہ مجموعی طور پر پنجاب بھر میں 25 جون سے اب تک صوبے بھر میں مون سون بارشوں اور سیلابی و نشیبی علاقوں میں 1594 افراد کو ریسکیو کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سابق شوہر کی وجہ سے گزشتہ 8 ماہ سے اپنی بیٹی سے نہیں ملی، اداکارہ صاحبہ کی والدہ کا انکشاف

حادثات اور اموات کی صورت حال

ڈاکٹر رضوان نصیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مون سون ایمرجنسیز کے باعث 25 جون سے اب تک 369 عمارتوں کے منہدم ہونے، 23 کرنٹ لگنے، 62 بارش کے باعث ٹریفک حادثات، 21 ڈوبنے، 7 پھسلنے، 4 آسمانی بجلی گرنے، 3 لینڈ سلائڈنگ اور 3 مین ہول میں گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ان حادثات کے نتیجے میں 119 اموات واقع ہوئیں، جن میں زیادہ تر اموات کمزور گھریلو اور بوسیدہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے تھیں۔

عوامی حفاظتی تجاویز

ڈاکٹر رضوان نصیر نے حالیہ بارشوں کے دوران 369 عمارات گرنے پر تشویش کا اظہار کیا اور عوام سے اپیل کی کہ حکومت کے تمام ادارے عوام کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ عوام سے درخواست ہے کہ بارش کے دوران بجلی کے کھمبوں، سوئچز اور برقی آلات سے دور رہیں اور نشیبی علاقوں سے دور رہیں۔ مزید برآں، شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ موسمی اپ ڈیٹ ضرور لیں تاکہ وہ کسی ایمرجنسی کا شکار نہ ہو جائیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...