برطانیہ میں اعزازات کا حصول ہماری پیشہ ورانہ قابلیت و تکنیکی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہے: ایئر چیف
پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ میں دنیا کے معروف ترین ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025ء میں پاک فضائیہ نے دنیا کی بہترین فضائی افواج کے درمیان 2 اعلیٰ اعزازات حاصل کیے۔ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پی اے ایف کے دستے کو مبارک باد پیش کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران میں تعینات سفارت کاروں کے اہل خانہ اور غیر ضروری عملے کے انخلا کا فیصلہ کرلیا
ایئر چیفس کانفرنس

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایئر شو رائل انٹرنیشنل ایئر ٹیٹو 2025 کے موقع پر ایئر چیفس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اس کانفرنس میں عالمی فضائی افواج کے سربراہان نے پاک فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور طیاروں کی دلکش پینٹ اسکیمز کی بھرپور تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: عدالتوں کی انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں، شیر افضل مروت
قومی پرچم کی عظمت

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ قومی پرچم کو سر بلند رکھنا ہمیشہ پاک فضائیہ کی پہچان رہی ہے۔ یہ باوقار اعزازات ہماری پیشہ ورانہ قابلیت، تکنیکی مہارت اور اعلیٰ معیار کے حصول کی مسلسل جستجو کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاراچنار سے پشاور جانیوالی مسافر گاڑیوں پر فائرنگ ،خاتون سمیت 11افراد جاں بحق
پاکستان کی حقیقی صلاحیت

ایئر چیف نے پوری ٹیم کی تعریف کی ہے جس نے پاکستان کی حقیقی صلاحیت کو فخر کے ساتھ دنیا کے سامنے پیش کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ترکی کا شام کو تقسیم کرنے کی کسی بھی کوشش کے خلاف براہ راست مداخلت کا اعلان
جے ایف 17 تھنڈر کی شرکت
آئی ایس پی آر کے مطابق، پاک فضائیہ کے جدید ترین جے ایف 17 تھنڈر بلاک سی نے ایئر شو میں پہلی مرتبہ شرکت کی اور اسے Spirit of the Meet ٹرافی سے نوازا گیا۔








