ورلڈ چیمپئن شپ لیجنڈز لیگ، پاکستان چیمپنز میں شاہد آفریدی کی موجودگی میں ہم میچ نہیں کھیلیں گے، بھارتی کھلاڑی

بھارتی کھلاڑیوں کا فیصلہ
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ چیمپئن شپ لیجنڈز لیگ میں بھارت کے پانچ کھلاڑیوں نے پاکستانی سٹار بلے باز شاہد آفریدی کے میدان میں آنے کی صورت میں پاکستان چیمپئنز کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا فیصلہ کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ہنگری نے سفارتی پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے ویزا کی شرط کو باہمی طور پر ختم کرنے پر بھی اتفاق کرلیا۔
ٹویٹر پر اعلان
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر صحافی مرتضی علی شاہ نے بتایا کہ پانچ لیجنڈ بھارتی کرکٹرز نے آج ورلڈ چیمپئن شپ لیجنڈز (WCL) کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر شاہد آفریدی پاکستان چیمپینز کا حصہ بن کر میدان میں اترے تو وہ اتوار، 20 جولائی کو برمنگھم میں پاکستان کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے۔
شاہد آفریدی کی جدوجہد
واضح رہے کہ شاہد آفریدی گزشتہ کئی برس سے کشمیریوں کے لیے آواز اٹھا رہے ہیں اور مقبوضہ کشمیر کے عوام پر بھارتی حکومت کے مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے رہتے ہیں۔