مون سون نے سندھ کا رخ کر لیا، موسلا دھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب، بجلی بند

مون سون بارشوں کا آغاز

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) مون سون بارشوں نے سندھ کا رخ کر لیا ہے، جس کے باعث کراچی سمیت مختلف شہروں میں آج بادل برس پڑے ہیں جس سے نظامِ زندگی بری طرح متاثر ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکٹرک وہیکل خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، معروف کمپنی نے اپنی گاڑی کی قیمت 10 لاکھ روپے تک گرا دی

کراچی میں بارش کے تباہ کن اثرات

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق صبح سویرے کراچی میں موسلادھار بارش کے نتیجے میں متعدد علاقے زیرِ آب آ گئے، کراچی کے متاثرہ علاقوں میں سکیم 33، گڈاپ، گلستانِ جوہر، گلشنِ اقبال، شاہ فیصل کالونی، ایئرپورٹ کے اطراف، طارق روڈ، بلوچ کالونی اور دیگر علاقوں میں بارش کے بعد سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہیں۔

کراچی کے نشیبی علاقوں اور گلی محلوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جبکہ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں: زندگی میں ایسے دوست ساتھیوں کو نہیں بھول سکتے جنہوں نے آپ کے خلوص نیت کو پہچانا ہو، جذبات کی قدر کی ہو اور اچھے بْرے حالات میں ساتھ دیا ہو.

سندھ کے دیگر شہروں میں بارشیں

سندھ کے دیگر شہروں میں بھی شدید بارشوں کی اطلاعات ہیں، حیدرآباد، میرپور خاص، ٹھٹھہ، مکلی، سکھر، میرپور ماتھیلو، کندھ کوٹ، خیرپور ناتھن شاہ اور ہری پور میں موسلا دھار بارش ہوئی، جس سے سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

بارش کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے، کئی علاقوں میں شہری اپنے گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں جبکہ امدادی اداروں کو بھی ریسکیو سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب دھماکے کی مذمت کی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سندھ، پنجاب، بلوچستان اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش متوقع ہے، جبکہ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے 18 اضلاع میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحۂ سوات، کمشنر مالاکنڈ کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی۔

احتیاطی تدابیر اور انتظامات

محکمہ موسمیات اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں، اور بارش کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادھر سندھ حکومت نے مون سون بارشوں میں ممکنہ حادثات سے بچاؤ کے لیے اقدامات کرتے ہوئے بلدیاتی اداروں کے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دیں۔

سندھ حکومت کے اقدامات

سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نشیبی علاقوں میں ڈی واٹرنگ پمپس کی دستیابی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کر لیے ہیں تاکہ نشیبی علاقوں سے بارشی پانی نکالا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں 59 خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی گئی ہے، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی تکنیکی کمیٹی شہر بھر میں سروے کر رہی ہے، مقصد ایسی عمارتوں کا پتہ لگانا ہے جو شہریوں کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے 41 انتہائی خطرناک عمارتوں کو خالی کرا کے سیل کر دیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...