وہاڑی؛ پولیس کا جسم فروشی کے اڈے پر چھاپہ، 2 مرد اور 4 خواتین گرفتار

پولیس کی کارروائی
وہاڑی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وہاڑی میں پولیس نے جسم فروشی کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 2 مرد اور 4 خواتین کو حراست میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں آئندہ ہفتے تک جنگ بندی ہو جائے گی: ٹرمپ نے امید کا اظہار کر دیا
تھانہ سٹی کی کارروائیاں
ترجمان کے مطابق، پولیس تھانہ سٹی وہاڑی کی فحاشی کے مراکز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ پولیس نے ریاض پہوڑ کے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران 2 مرد اور 4 خواتین کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈالر روپے کے مقابلے میں مہنگا ہوگیا
گرفتار ملزمان کی تفصیلات
گرفتار ملزمان میں فخر عباس، محمد عرفان، (م ف)، (م ب)(خ ب) اور (م ع) شامل ہیں۔ کارروائی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی وہاڑی چودھری وقاص گھمن اور ان کی ٹیم نے حصہ لیا۔
ڈی پی او کا بیان
ڈی پی او محمد افضل کا کہنا ہے کہ قحبہ خانے جرائم پیشہ افراد کی آماجگاہ اور جرائم میں اضافے کا سبب بنتے ہیں۔ جسم فروشی کے دھندے میں ملوث ملزمان کسی بھی معافی کے لائق نہیں۔