ویتنام میں سیاحوں کی کشتی کو حادثہ، مرنیوالوں کی تعداد 37 ہوگئی

ویتنام میں کشتی کا حادثہ

ہنوئی (ویب ڈیسک) ویتنام میں سیاحوں کی کشتی الٹنے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے جبکہ متعدد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ مقامی میڈیا کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ زندہ نکالے جانے والوں میں ایک دس سالہ بچہ بھی شامل ہے جو الٹنے والی کشتی کے نیچے بننے والے ایک ایئر پاکٹ میں پھنس گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو کس نے قتل کیا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں۔

حادثے کی تفصیلات

بی بی سی اردو کے مطابق یہ حادثہ شمالی ویتنام کے مشہور سیاحتی مقام ہا لانگ بے میں پیش آیا۔ مرنے والوں میں بیشتر ویتنامی شہری ہیں جو دارالحکومت ہنوئی سے سیاحت کی غرض سے آئے تھے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث حادثے میں بچ جانے والوں کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اب تک 11 افراد کو پانی سے زندہ نکالا جا چکا ہے۔

تحقیقات کا آغاز

ویتنامی بارڈر گارڈز اور بحریہ کا کہنا ہے کہ ونڈر سیز نامی کشتی پر 53 افراد سوار تھے جب طوفان کے باعث وہ الٹ گئی، اور حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...