اسٹیبلشمنٹ سے تعلقات کا معاملہ، عمران خان بہت آگے نکل گئے ہیں: نجم سیٹھی

نجم سیٹھی کا تجزیہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف صحافی اورسینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ماضی میں نوازشریف، آصف زرداری اور دیگر نے بھی اسٹیبلشمنٹ کیخلاف بیان بازی کی بعدازاں معافی تلافی کرکے معاملہ رفع دفع ہوگیا، لیکن عمران خان تو بہت آگے نکل گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی: کیا اسرائیل کو سعودی عرب اور اسلامی دنیا کے لیے قابل قبول ریاست بنانے کا منصوبہ دوبارہ زیر غور آئے گا؟
سیاسی رہنماؤں کی مثالیں
سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کے وجاہت سمیع کے اکاؤنٹ پر نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے پروگرام ’’سیٹھی سے سوال‘‘ میں سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے خواجہ آصف ایک دو دفعہ اسٹیبلشمنٹ کیخلاف گرجا ہے، نوازشریف نے بھی بات کی ہے، مجھے یاد آتا ہے آصف زرداری نے بھی ایک بار بات کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سانحۂ خضدار، معصوم بچوں کے قتل پر امریکی ناظم الامور کا بیان بھی آ گیا
عمران خان کا موقف
نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہ لوگ بات کرکے سوری کرکے آگے بڑھتے ہیں، جس کے بعد جپھی ڈال لیتے ہیں۔ اسی دوران اسٹیبلشمنٹ میں تبدیلی آجاتی ہے، نئے چیف آجاتے ہیں، نئے چیف کے ساتھ گپ شپ کرکے، جپھی ڈال کر بیٹھ جاتے ہیں، لیکن عمران خان تو بہت آگے نکل گئے ہیں اور ان پر الزامات تو بغاوت کا بھی ہے۔
نجم سیٹھی کی ٹویٹ
نجم سیٹھی
نواز شریف، خواجہ آصف اور زرداری چھوٹی موٹی باتیں کی ہیں لیکن پھر انہوں نے معافیاں مانگیں اور پاؤں پڑ گئے لیکن عمران خان کی تو بات ہی اور ہے وہ نہیں جھکے گا۔ pic.twitter.com/fi8as6GkUx— Wajahat Sami (@Wajahat_PTI_) July 19, 2025