سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے اور سوشل میڈیا مہم کی ساری کہانی شیئر کردی

فرحان ورک کی سوشل میڈیا مہم کا راز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ ڈاکٹر فرحان ورک نے کافی عرصے بعد اسد عمر کو عہدے سے ہٹائے جانے اور سوشل میڈیا مہم کی ساری کہانی شیئر کردی۔
یہ بھی پڑھیں: کیا یہ وہی ریکٹر ہیں جنہیں ویل چیئر پر سپریم کورٹ لایا گیا؟ جسٹس حسن اظہر رضوی کا یونیورسٹی وکیل سے استفسار
عمران خان کا ایجنڈا
ایک انٹرویو میں فرحان ورک کا کہناتھا کہ عمران خان کا ایجنڈا تھا کہ اسد عمر کو ہٹانا ہے،لیکن مسئلہ آ رہا ہے کہ اسد عمر کی سوشل میڈیا پر پی آر بہت ہائی ہے۔ سوشل میڈیا پر لوگ اسد عمر سے بہت پیار کرتے ہیں،اگر عمران خان ایسا کریں گے تو پھر مزاحمت آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: گرین لاک ڈاؤن ایریاز میں دھواں چھوڑنے والے جنریٹرز چلانے پر پابندی عائد
مزاحمت کا سامنا
اس پر عمران خان نے کہا کہ اچھا، مزاحمت ہو گی، کوئی مسئلہ نہیں،فرحان ورک کو کال کرو، وہ سوشل میڈیا کمپین کرے۔
یہ بھی پڑھیں: سیہون شریف: بکریوں اور بھیڑوں کا جھنڈ ٹرک کی زد میں آگیا، 30 سے زائد ہلاک
کمپین کا آغاز
فرحان ورک نے کہاکہ مجھے کال آ گئی کہ کمپین کرو،میں نے کہاکہ اچھا جی، خان صاحب کا حکم ہے،ایسی کی تیسی، اسد عمر کیخلاف ہم نے پوری کمپین ڈیزائن کی،سوشل میڈیا پر لانچ ہو گیا کہ اسد عمر کو فارغ کریں، اس نے حکومت ڈبو دی، وہ کمپین چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شاہینوں نے 5 جہاز گرادیئے، اب سوگ میں بھارت کو پائلٹ نہیں مل رہے۔
پریس کانفرنس کی حقیقت
اینکرنے سوال کیا کہ یہ بھی آپ کو پیغام آیا کہ کمپین آپ کو چلانی ہے، فرحان ورک نے کہاکہ تھوڑی دیر بعد فوادچودھری نے پریس کانفرنس کی کہ سوشل میڈیا پر بکواس چل رہی ہے،اسد عمر کو نہیں ہٹایا جارہا،یہ سارا منفی پروپیگنڈا چل رہا ہے،ہم اس کی مذمت کرتے ہیں،یہ جعلی خبریں چل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ آج کتنے بجے شروع ہو گا؟ صحیح وقت جانیے
پی ٹی آئی کی تردید
فرحان ورک نے کہاکہ تھوڑی دیر بعد پی ٹی آئی آفیشل سے ٹوئٹ آ جاتی ہے کہ فرحان ورک شخص نہیں جانتے، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں، یہ ساری غلط کمپین چل رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے
ڈرامہ کی حقیقت
فرحان ورک نے بتایا کہ میں نے کہاکہ یار یہ کیاڈرامہ ہے، اینکر نے سوال کیا کہ آپ تو عمران خان کے آئی ایس آئی تھے، فرحان ورک نے کہاکہ جی جی۔
فرحان ورک نے کہاکہ میں نے کہاکہ یار یہ کیا ڈرامہ ہے، مجھ سے آپ یہ کروا رہے ہیں،پیچھے سے وزیر اطلاعات آ کر یہ بول رہا ہے،مجھے کہا گیا کہ آپ پریشان نہ ہوں، آپ مینج کرو، آپ جاری رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: چین کی پاکستان کے لیے حمایت کی تجدید
نتائج کا سامنا
فرحان ورک نے کہاکہ دو دن گزرے ہیں خبر آتی ہے کہ اسد عمر کو ہٹا دیا گیا ہے،آپ کی حکومت کا وزیر اطلاعات، آپ کی پارٹی کا آفیشل پیج سب جھوٹے پڑ گئے جو ہم کہہ رہے تھے وہ سچ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی میں آئندہ مالی سال کا بجٹ منظور
پی ٹی آئی کی جانب سے مخالفت
اس پورے واقعہ سے بعد میں جو میں نے نتائج اخذ کئے،یہ اس وقت بندے کو سمجھ نہیں آتا،جب آپ اس چیز میں گھوم رہے ہوتے ہیں۔ انہوں نے کیا کیا انہوں نے خود کو ڈسکشن سے سائیڈ پرکیا، انہوں نے کہاکہ یہ بندہ میرا فالورر ہے اس کو میں پیج میں ان کرتا ہوں،مجھے انہوں نے پیچ میں ان کیا،بعد میں سوشل میڈیا کے لوگ کیا بولنے لگ پڑے کہ اس بندے نے کمپین چلائی تھی اس کی وجہ سے وہ ہٹ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: جدہ کیوں پہنچایا؟ متاثرہ مسافر نے نجی ایئرلائن انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیج دیا
ٹویٹر پر ناکام مہم
آپ اندازہ کریں پی ٹی آئی کے آفیشل پیج سے میرے خلاف ٹوئٹس کروائی گئیں، جہانگیر ترین کے اکاؤنٹس سے میرے خلاف ٹوئٹس کروائی گئیں، مطلب کوئی بندہ نہیں چھوڑا، پارٹی کی ساری لیڈرشپ میرے خلاف ٹوئٹس کررہی تھی،اس طرح سے وہ لوگوں کو استعمال کرتے تھے۔
خان صاحب کا پیغام
خان صاحب نے مجھے بلا کر کہا کہ اسد عمر کے خلاف کمپین شروع کرو جیسے ہی میں نے کمپین شروع کی فواد چوہدری اور تحریک انصاف سوشل میڈیا نے کہا یہ بکواس ہے اسد عمر کے خلاف پروپیگنڈا چل رہا ہے میں نے خان صاحب سے پوچھا یہ کیا ہے ؟
خان صاحب نے کہا لگے رہو سب مینج ہے pic.twitter.com/uCzAmGtx2c— Black tiger (@Ehsan39897046) July 19, 2025