ارشد شریف کیس، اقرارالحسن کے پرانے پیغامات و اعلانات پھر شیئر ہونے لگے

اجلاس کے پیچھے کچھ شکوک
لاہور(ویب ڈیسک) صحافی اقرارالحسن ان دنوں کی بورڈ واریئرز کے نشانے پر ہیں اور ایسے میں ان کے پرانے ٹوئیٹس و سوشل میڈیا پر پیغامات بھی دوبارہ شیئر کیے جارہے ہیں۔ اب ان کا ارشد شریف کیس سے متعلق ٹوئیٹ وائرل ہورہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیرف معطلی پر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی
اقرارالحسن کا ٹوئیٹ
مذکورہ ٹوئیٹ میں اقرارالحسن نے 6دسمبر، 2022کو لکھا تھا کہ ارشد شریف شہید کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں انصاف اور عدل کا گھناؤنا چہرہ عیاں کر رہی ہیں۔ لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں انصاف نہ کر سکا تو صحافت چھوڑ دوں گا۔ میرے لئے دُعا بھی کیجئے اور انتظار بھی۔
ارشد شریف شہید کے قتل کی تحقیقات پاکستان میں انصاف اور عدل کا گھناؤنا چہرہ عیاں کر رہی ہیں۔ لیکن میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ اگر میں ارشد شریف قتل کیس کی تحقیقات میں انصاف نہ کر سکا تو صحافت چھوڑ دوں گا۔ میرے لئے دُعا بھی کیجئے اور انتظار بھی۔
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) December 6, 2022
سوشل میڈیا کے ردعمل
ان کا یہ ٹوئیٹ ممکنہ طورپر ان کے دورہ کینیا سے پہلے کیا گیا تھا۔ اس ٹوئیٹ کو شیئر کرتے ہوئے سوشل میڈیا صارف فیاض شاہ نے لکھا کہ "کہتا تھا اگر ارشد شریف کو انصاف نہ دلوا سکا تو صحافت چھوڑ دوں گا۔ پھر 2 سال تک نہ کبھی ارشد شریف کا نام لیا اور نہ ہی صحافت چھوڑی"۔
کہتا تھا اگر ارشد شریف کو انصاف نہ دلوا سکا تو صحافت چھوڑ دوں گا۔ پھر بے غیرت نے 2 سال تک نہ کبھی ارشد شریف کا نام لیا اور نہ ہی صحافت چھوڑی۔ pic.twitter.com/pkgit9I3xo
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) July 19, 2025