وزیر ریلوے کا اچانک راولپنڈی اسٹیشن کا معائنہ

وفاقی وزیر ریلوے کا راولپنڈی اسٹیشن کا دورہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسٹیشن کے واش رومز، دفاتر، پلیٹ فارمز اور اسٹالز کا معائنہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیز فائر بھارت کے مفاد میں ہے، سابق مشیر قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل(ر) ناصر جنجوعہ
ریلوے ٹریک کا جائزہ
وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے ریلوے ٹریک کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے اسٹیشن پر صفائی کے ناقص انتظامات اور ناکافی سہولتوں پر برہمی کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں: جتھوں کے ذریعے فیڈریشن پر چڑھائی کرنے سے این آر او نہیں ملتے : عظمیٰ بخاری
ریلوے حکام سے خطاب
حنیف عباسی اس موقع پر ریلوے حکام پر برہم ہو گئے اور ان سے مخاطب ہو کر کہا کہ "خدا کا خوف کریں، یہ سب کیا ہے؟ یہ ہر گز برداشت نہیں کروں گا۔" انہوں نے مزید کہا کہ "لوگ کتنی دور دور سے آتے ہیں، انہیں اچھا ویٹنگ ایریا دینا آپ کا فرض ہے، ریل عوام کی سواری ہے، اسے خدمت کی اعلیٰ مثال بنانا ہے۔" وفاقی وزیرِ ریلوے نے کہا کہ "فوری بہتری نہ ہوئی تو سخت کارروائی ہو گی۔"
جدید سہولیات کا منصوبہ
انہوں نے ریلوے اسٹیشن پر اچھے اور الیکٹرونک بورڈز کی تنصیب کی بھی ہدایات کی۔