ایک دو دن بعد انڈین اور دوسرے ملکوں کے مندوبین سستے ہوٹل میں شفٹ ہوگئے، کافی پیسے بچائے، بھارتی مندوبین نے تو زیورات تک بنوا لیے۔

مصنف کا تعارف

مصنف: رانا امیر احمد خاں
قسط: 102

یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کے بیانات پرعظمیٰ بخاری کا رد عمل بھی آ گیا

بنکاک میں قیام

اس ٹریننگ پروگرام کے دوران بنکاک میں ہم سب مندوبین کو ایک بڑے مہنگے ہوٹل میں ٹھہرایا گیا تھا۔ کرایہ ہوٹل اور کھانے پینے کے خرچہ کے لئے ایک متعین بڑی رقم ڈالروں میں تمام مندوبین کے حوالے کر دی گئی تھی۔ میں نے دیکھا کہ ایک دو دن بعد انڈین اور چند دوسرے ملکوں کے مندوبین کسی دوسرے سستے ہوٹل میں شفٹ ہوگئے ہیں۔ پاکستان سے ہماری دوسری مندوب لیڈی ڈاکٹر صاحبہ نے بھی مجھے کہا کہ "رانا صاحب، ہم بھی کسی دوسرے سستے ہوٹل چلے چلتے ہیں"۔ وہ اس اقدام کے لئے میری اخلاقی امداد چاہتی تھیں۔ میرے انکار پر وہ اکیلے ہی کسی دوسرے ہوٹل شفٹ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہرِ ہوائے غمزدہ،دیکھ بجھے چراغ کو۔۔۔۔

فون کا پیغام

ان کے نئے ہوٹل کے نام سے بھی میں واقف نہ تھا، اسی شام ہوٹل کے فون پر لیڈی ڈاکٹر صاحبہ کے گھر کراچی سے فون آیا۔ لیڈی ڈاکٹر کے ہوٹل میں موجود نہ ہونے کی بنا پر مجھے کہا گیا کہ فون سُنیے، غالباً کراچی سے ان کے شوہر بات کر رہے تھے۔ میں نے ان کے پوچھنے پر انہیں بتا دیا کہ وہ دوسرے ہوٹل شفٹ کر گئی ہیں۔ احتمالاً اپنے گھر والوں کے کہنے پر اگلے دن لیڈی ڈاکٹر صاحبہ واپس ہمارے ہوٹل میں پہنچ گئیں۔ دوسرے ممالک کے مندوبین نے سستے ہوٹلوں میں قیام کرکے کافی پیسے بچائے، بڑی شاپنگ کی اور انڈین مندوبین نے تو زیورات تک بنوا لئے۔

یہ بھی پڑھیں: 26 ویں آئینی ترمیم میں اتنی غلطیاں ہیں کہ حکومت کو 27 ویں ترمیم لانا ہی پڑے گی: بیرسٹر علی ظفر

مسز گھیا کی میزبانی

بنکاک سے لاہور واپس آنے کے چند ماہ بعد، بنکاک ایشین سنٹر کی ڈائریکٹر انچارج مسز گھیا اور ایک دوسری ٹرینر خاتون لاہور ہمارے ہیڈ آفس A/3 ٹمپل روڈ لاہور تشریف لائیں۔ میں نے انہیں اپنا ہوٹل چھوڑ کر اپنے گھر گارڈن ٹاؤن میں قیام کرنے کی پیشکش کی، جسے انہوں نے بخوشی قبول کر لیا۔ اس طرح دو تین دن ان کا قیام میرے گھر میری فیملی کے ساتھ رہا۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف نے بشریٰ بی بی کے بیان کی حمایت کرنے سے انکار کر دیا

ملتان میں دورہ

مارچ 1988ء میں ہیڈ آفس لاہور سے میاں الطاف احمد سینئر ڈائریکٹر فیلڈ ٹریننگ مسز ثریا جبیں چیف پلاننگ پروگرامنگ نے ملتان اور رحیم یار خان سینٹروں کی سپاٹ چیکنگ کے لئے جانے کا پروگرام بنایا۔ مذکورہ مراکز چونکہ بطور زونل ڈائریکٹر میری نگرانی میں تھے اور میں گزشتہ ایک سال کے دوران ہیڈ آفس میں کام کی بھرمار کے باعث سینٹروں کی وزٹ پر بھی نہ جا سکا تھا، مجھے انچارج زونل ڈائریکٹر کی حیثیت میں ان کے ساتھ جانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملے امن، سلامتی اور استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں : اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا خطاب

مشکلات کا آغاز

رحیم یار خان میں فیملی پلاننگ ایسوسی ایشن کے پروگرام کو خود دیکھنے کا میرا یہ پہلا موقع تھا۔ اس وزٹ پروگرام کے دوران مسز ثریا جبیں کا رویہ اور طرز عمل میں نے اپنے بارے میں ناپسندیدہ محسوس کیا۔ میں نے بہت برداشت کیا، صبر سے کام لیا لیکن ان کے توہین آمیز لب و لہجے کے باعث میری ان کے ساتھ پہلی دفعہ تو تو میں میں بھی ہوئی۔ واپسی پر انہوں نے میرے بارے میں منفی رپورٹ مرتب کر کے ڈاکٹر عطیہ عنایت اللہ کو دی، جس کے بعد مجھے بطور فیلڈ ڈائریکٹر ملتان رحیم یار خان کے فیلڈ آفس میں ٹرانسفر کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: اگر جنگ بندی نہ ہوئی تو اسرائیل کو نتائج بھگتنا ہوں گے، برطانیہ کی سخت وارننگ

صحت کی مشکلات

ملتان میں ایک ماہ قیام کے بعد مجھے پِتّے کی تکلیف ہوئی، جس پر میں ایک ماہ کی چھٹی لے کر لاہور ماڈل ٹاؤن میں واقع اتفاق ہسپتال میں آپریشن کے لئے داخل ہو گیا جہاں میرے پِتے کی سرجری ہوئی اور بیس بائیس چھوٹی بڑی پتھریاں نکال دی گئیں۔ پِتّے کی سرجری کے بعد مجھے معدے کی دیگر تکالیف شروع ہو گئیں اور مجھے مزید ایک ماہ تک چھٹی پر رہنا پڑا۔

استعفیٰ کا فیصلہ

اس کے بعد میں نے اپنی صحت کے مسائل کے پیش نظر اپنی 17 سالہ نوکری کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کر لیا اور اپنا استعفیٰ بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

نوٹ: یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں)۔ ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...