خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 5 میں سے 4 ناراض امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار

وزیر اعلیٰ کی کوششیں رنگ لائیں

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کی کوششیں رنگ لے آئیں، خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے 5 امیدواروں میں سے 4 امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کے ایس ایچ او کو افسران کو اپنی غلط پوزیشن بتانا مہنگا پڑ گیا

دستبرداری کا اعلان

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق خرم ذیشان نے دستبردار ہونے سے انکارکر دیا، منانے کی کوششیں جاری ہیں۔ جبکہ وقاص اورکزئی اور ارشاد حسین نے سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔ عرفان سلیم اور عائشہ بانو نے بھی کاغذات نامزدگی واپس لینے کا فیصلہ کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور ارکان پنجاب اسمبلی کے لیے میدان میں آگئے، پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی

امیدواروں کے بیانات

عرفان سلیم نے ویڈیو پیغام میں کہا ہمیں بانی پی ٹی آئی کا ہر فیصلہ منظور ہے، عائشہ بانو کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے حکم پر ہمیشہ لبیک کہا۔ ارشاد حسین نے بیان دیا کہ پارٹی فیصلے کو ذاتی مفاد پر ترجیح دی ہے، جبکہ وقاص اورکزئی نے کہا سیٹ وقتی ہے، نظریہ ہمیشہ قائم رہتا ہے اور ہم نظریے کے ساتھ ہیں۔

وزیراعلیٰ کا ردعمل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے چاروں امیدواروں کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وقاص اورکزئی، ارشاد حسین، عرفان سلیم اور عائشہ بانو نے پارٹی فیصلے پر لبیک کہا۔ یہ بانی پی ٹی آئی کے نظریے کی جیت اور وفادار کارکنوں کا مثالی فیصلہ ہے، نظریاتی کارکنوں نے ایک بار پھر پارٹی کا وقار بلند کیا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...