مریم نواز سے ملک ظہیر اقبال کی ملاقات، بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کا فیصلہ
ملاقات کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کو لوٹنے والے کشتی مالکان کے خلاف سخت کارروائی کا حکم
روڈز کی تعمیر و بحالی پر خراج تحسین
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ڈپٹی سپیکر نے پنجاب میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ملائیشیا کی بحریہ کے درمیان مستقبل پر مبنی تعاون پر اتفاق
جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات
ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاولپور میں برن سنٹر کے قیام پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا قابل تحسین قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھرپور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں: سلمان اکرم راجہ
عوام دوست صحت منصوبے
انہوں نے "فیلڈ ہسپتال"، "کلینک آن ویل" اور "مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ" جیسے عوام دوست منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہیں پنجاب کی صحت سہولیات میں انقلابی تبدیلی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، تمام سفارتی فورمز پر ایران کی حمایت کا اعادہ
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام
ڈپٹی سپیکر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن کو "گیم چینجر" قرار دیا اور ایئر ایمبولنس سروس، فیلڈ ہسپتالز کے قیام اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کا حماس کے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا اعلان
چلڈرن ہسپتال کا قیام
اس موقع پر عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی جسے سول ہسپتال کے قریب تعمیر کرنے پر اتفاق کیا گیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کا تفصیلی پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی ان کے دل کے بے حد قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹی وی کے مشہور اداکار مظہر علی کا انتقال
حکومت کی ترجیحات
وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی فلاح پر مبنی فیصلے ان کے وژن کا حصہ ہیں۔
ڈپٹی سپیکر کا اعتماد
ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عوام دوست فیصلے حکومت کا طرہ امتیاز ہیں۔








