بھارتی کپتان یوراج سنگھ میچ کھیلنا چاہتا تھا ، ایک گندا انڈہ پورے کمرے کا ماحول خراب کر دیتا ہے : شاہد آفریدی

شاہد خان آفریدی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے سابق سٹار کرکٹر شاہد خان آفریدی نے تصدیق کی ہے کہ بھارتی کپتان یوراج سنگھ میچ کھیلنا چاہتے تھے لیکن ایک گندا انڈہ پورے کمرے کا ماحول خراب کر دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مسیحی برادری کل “گڈ فرائیڈے” اور اتوار کو ایسٹر منائے گی، عوامی مقامات پر سیکیورٹی کے لئے ہدایات جاری
میچ کی منسوخی
تفصیلات کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے درمیان شیڈول میچ گزشتہ روز منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس پر اب شاہد آفریدی نے ایک صحافی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بڑے انکشافات کر دیئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ میرے انٹیریئر ڈیزائنر بن سکتے ہیں؟
آفریدی کا موقف
شاہد خان آفریدی کا کہنا تھا کہ ’’میں نے یہ بھی کہہ دیا تھا کہ آپ لوگ چاہتے ہیں میں گراونڈ میں بھی نہیں آتا، کرکٹ ہونی چاہیے، مجھ سے کرکٹ بڑی ہے، کرکٹ دونوں ٹیموں سے بڑی ہے، آپ اپنے ملک کے سفارتکار بنیں، شرمندگی نہ بنیں۔ جو ایک آدھ لڑکا نہیں کھیلنا چاہ رہا تھا اس کی وجہ سے سارا مسئلہ ہوا ہے، میرے خیال میں یہ بھارتی ٹیم کیلئے شرمندگی کا باعث ہے۔ بھارتی کپتان یوراج سنگھ ایک بہت ہی شاندار آل راؤنڈر ہیں، وہ یہ میچ کھیلنا چاہتے تھے، وہ بھارتی کرکٹرز سے ناراض بھی ہیں۔ ڈبلیو سی ایل میں وہ بطور کپتان کردار ادا کر رہے ہیں، وہ کھیلنا چاہتے تھے، بس ایک گندا انڈہ پورے کمرے کا ماحول خراب کر دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس کے تقرر کیلئے کمیٹی سے پارٹی کے بائیکاٹ کا فیصلہ درست نہیں تھا’ شوکت یوسفزئی
شائقین کی مایوسی
شاہد آفریدی نے تصدیق کی کہ یوراج سنگھ پاکستان کے خلاف میچ کھیلنا چاہتے تھے۔ یوراج سنگھ میچ کا بائیکاٹ کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں سے سخت ناراض ہیں۔ 17,000 شائقین نے میچ کے ٹکٹ خریدے اور وہ سب بہت مایوس ہیں۔ کچھ ہندوستانی کھلاڑیوں میں بڑی انا ہے اور وہ خراب انڈے ہیں اور صرف تنازعہ… pic.twitter.com/tGDv9A2UlS
— Farid Khan (@_FaridKhan) July 21, 2025
یہ بھی پڑھیں: جن لاپتہ افراد کی گمشدگی کے مقدمات درج ہو چکے پولیس رپورٹس پیش کرے،سندھ ہائیکورٹ
منتظمین کا فیصلہ
یاد رہے کہ اتوار کو ایک بیان میں منتظمین نے کہا کہ ’ہم نے بھارت بمقابلہ پاکستان میچ منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘، بیان کے مطابق یہ میچ دونوں ممالک کے درمیان کھیلوں کے تعلقات میں حالیہ بہتری کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دیا گیا تھا۔ اس تناظر میں بھارت اور پاکستان کے درمیان حالیہ والی بال میچ اور پاکستانی ہاکی ٹیم کے ممکنہ دورہ بھارت کا حوالہ بھی دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نیوی کی سب کنونشنل خطرات کے خلاف بندرگاہوں اور ساحلی تنصیبات کی دفاعی مشقیں مکمل
شیکھر دھون کا بیان
میچ کی منسوخی کا فیصلہ بھارتی سابق اوپنر شیکھر دھون کی جانب سے میچ سے دستبرداری کے بعد سامنے آیا۔ انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ایک ای میل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں میچ نہ کھیلنے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ ان کے بیان میں کہا گیا تھا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ جغرافیائی سیاسی صورتحال اور کشیدگی کے باعث وہ یہ میچ نہیں کھیل سکتے۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت آصف علی زرداری کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
ڈبلیو سی ایل کی تفصیلات
بھارتی کھلاڑیوں کی ہٹ دھرمی کے باعث ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) میں پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز کے درمیان طے شدہ ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا ہے۔
ٹورنامنٹ کا آغاز
ڈبلیو سی ایل کی ویب سائٹ کے مطابق یہ لیگ بین الاقوامی سطح پر ریٹائرڈ اور نان کنٹریکٹڈ کھلاڑیوں کے لیے متعارف کرائی گئی ہے تاکہ وہ دوبارہ مسابقتی کرکٹ کھیل سکیں۔ یہ ٹورنامنٹ 18 جولائی کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں شروع ہوا جو کہ 2 اگست تک جاری رہے گا۔ اس میں پاکستان، بھارت، انگلینڈ، آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں، میچز برمنگھم، نارتھمپٹن، لیڈز اور لیسٹر میں کھیلے جائیں گے۔