مفتی طارق مسعود کا پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل کے بعد پرانا ویڈیو کلپ وائرل

کوئٹہ میں پسند کی شادی کا قتل
کوئٹہ میں پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کا قتل نے پوری پاکستانی قوم کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے۔ اس واقعے کے حوالے سے معروف عالم دین مفتی طارق مسعود کا ماضی میں دیا گیا بیان ایک مرتبہ پھر عوامی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
مفتی طارق مسعود کا بیان
تفصیلات کے مطابق مفتی طارق مسعود نے وائرل ویڈیو میں کہا کہ: "حلال اور حرام میں فرق کرو۔ اس نے نکاح کیا ہے، طریقہ غلط ہو سکتا ہے لیکن اس غلط پر آپ نے اسے مجبور کیا ہے۔ میں یہ ترغیب نہیں دے رہا کہ گھر سے بھاگ کر نکاح کرو، لیکن اگر کوئی نکاح کر رہا ہے تو اس کے پاؤں دھو کر پیو۔ یہ مبارک لوگ ہیں۔" انہوں نے مزید کہا کہ "معاشرے میں زنا عام ہو رہا ہے، گھر سے بھاگ کر نکاح کرنے والی لڑکی اس لڑکی سے بہتر ہے جو زنا کر رہی ہے۔ آپ معاشرے کا موازنہ کریں کہ آپ کس زمانے میں زندگی گزار رہے ہیں۔"