میں نے مریم نواز سے بہت عرصہ پہلے کہا تھا کہ آپ مستقبل میں لیڈر ہوں گی : خاور ریاض

خاور ریاض کی مریم نواز کے بارے میں پیش گوئی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف فوٹوگرافر خاور ریاض نے انکشاف کیا ہے کہ میری مریم نواز سے بہت عرصہ پہلے ملاقات ہوئی تو میں نے انہیں کہا تھا کہ آپ مستقبل میں کسی عہدے پر ہوں گی اور آپ لیڈر ہوں گی۔

ملاقات کی تفصیلات

پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے خاور ریاض کا کہنا تھا کہ میں بہت عرصہ پہلے مریم نواز سے ملا تھا، میں ان کے والد کی فوٹوگرافی کے لیے وزیراعظم ہاؤس گیا تھا۔ وہاں پر مریم نواز کو میں نے ادھر ادھر جاتے ہوئے دیکھا تو ان سے بات ہو گئی۔ میں نے کہا مریم، مجھے لگتا ہے کہ آپ آنے والے وقتوں میں کسی عہدے پر آئیں گی اور آپ لیڈر ہوں گی۔ انہوں نے پوچھا کہ آپ کو کیسے لگتا ہے؟ میں نے کہا کہ میں کہہ رہا ہوں۔

حکومتی کارکردگی پر تبصرہ

خاور ریاض کا کہنا تھا کہ آج میں اتنے عرصہ کے بعد دیکھتا ہوں تو مجھے نہیں پتا کہ سیاست میں ان کا کیا کردار ہے لیکن میں کام کے حوالے سے بات کروں گا۔ بزدار کی حکومت میں لاہور میں کوڑوں کے ڈھیر تھے، چوریاں ہو رہی تھیں، شہر میں کوئی نظم و ضبط نہیں تھا، لوگ تنگ تھے۔ اب میں دیکھ رہا ہوں کہ میں ایک کال کرتا ہوں، گاڑی آتی ہے اور کوڑا اٹھا کر لے جاتی ہے۔

لاہور میں تبدیلی کی صورت حال

کوئی خاتون نمبر ملاتی ہے تو اس کی شکایت پر فوری ایکشن لیا جاتا ہے، پولیس کافی حد تک انہوں نے سدھار دی ہے، وہ نظم و ضبط لا رہی ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...