کتنے فیصد پاکستانی موجودہ جمہوری نظام سے مطمئن ہیں؟ نیا سروے سامنے آگیا۔
پاکستانیوں کا جمہوریت پر اعتماد
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں نے جمہوریت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اسے پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: باہمی احترام اور برداشت کو فروغ دیں، وزیرقانون
نیا سروے: جمہوری نظام کی اہمیت
انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ نے نیا سروے جاری کردیا ہے۔ سروے میں 89 فیصد افراد نے جمہوریت کو پاکستان کی ترقی اور استحکام کیلئے ضروری قرار دیا۔ البتہ، 54 فیصد موجودہ جمہوری نظام سے غیرمطمئن جبکہ 43 فیصد مطمئن نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کا انوکھا کارنامہ، مردہ شخص کے خلاف دھمکیاں دینے اور قبضے کا مقدمہ درج کرلیا۔
پاکستان کے لئے بہترین نظام
اس سوال پر کہ پاکستان کے لیے کون سا نظام سب سے بہتر ہے؟ 65 فیصد نے جمہوری نظام کے حق میں رائے دی، 19 فیصد نے اسلامی نظام جبکہ 10 فیصد نے فوج کی زیر قیادت نظام کو پاکستان کے لیے بہتر کہا۔ ایک فیصد نے ٹیکنوکریٹ نظام کی بھی حمایت کی۔
فوجی مداخلت پر عوامی رائے
سروے میں 42 فیصد پاکستانیوں نے فوجی مداخلت کو پاکستان کے لیے نقصان دہ قرار دیا، البتہ 21 فیصد نے فوجی مداخلت کو سیاسی نظام کی مضبوطی کے لیے بہتر کہا۔








