سینیٹ الیکشن، حافظ کو نہ ڈھونڈیں، بیلٹ پر صرف عبدالکریم لکھا ہے: مریم اورنگزیب کی پارلیمنٹرینز کو یاددہانی

مریم اورنگزیب کی سینیٹ الیکشن کے حوالے سے یاددہانی

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے سینیٹ الیکشن سے قبل پارلیمنٹرینز کو یاددہانی کروائی کہ بیلٹ پیپر پر عبدالکریم کے ساتھ حافظ نہیں لکھا۔ آپ حافظ کو نہ ڈھونڈتے رہیے گا، عبدالکریم نام لکھاہے، اس کے آگے 1 لکھنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ کوالیفائر: ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کم ترین سکور کا ریکارڈ قائم

عوام کی خدمت میں مسلم لیگ (ن) کا کردار

تفصیلات کے مطابق سینئر وزیر کی پارلیمنٹرینز کے ساتھ خطاب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی، جس میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آج اللہ کا شکر ہے کہ ہم اپنے حلقوں میں عزت سے جاتے ہیں۔ مشکل وقت بھی ہم پر گزرا ہے، عوام جان چکی ہے کہ نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز اور ن لیگ ہی وہ جماعت ہے جو عوام کو ریلیف اور ترقی دینا جانتی ہے۔ بڑے تجربات ہو گئے ہیں، عوام جانتے ہیں کہ اگر انہیں ریلیف، ترقی چاہیے تو یہ نوازشریف، شہبازشریف اور ن لیگ کے توسط سے ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس، اہم فیصلے، فوری ہنگامی پلان طلب

پارلیمنٹرینز کے لئے اہم ہدایات

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ آپ سب کو اس بریفنگ کی ضرورت اس لئے ہے کہ یہ یاددہانی ہے۔ آپ لوگ سینئر پارلیمنٹرینز ہیں، آپ لوگوں نے سینیٹ کے بہت سے الیکشن بھی گزارے ہیں اور ووٹ بھی دیئے ہیں۔ یہ صرف یاددہانی کیلئے ہے کہ مجھے خود نہیں پتا تھا کہ عبدالکریم کے نام کے ساتھ حافظ نہیں لکھا ہوا ہے۔ ایک چیز پر توجہ ضرور دیجیے گا کہ حافظ کو نہ ڈھونڈتے رہیے گا، عبدالکریم نام ہو گا، اس کے سامنے آپ نے 1 لکھنا ہے۔ میں نے حافظ صاحب سے پوچھا کہ حافظ کیوں نہیں لکھا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے شناختی کارڈ پر عبدالکریم لکھا ہوا ہے، جس کی وجہ سے یہ نام ہوگا، لسٹ میں آخری نام ہے جس کے آگے ہم نے 1 درجہ لکھنا ہے۔

سوشل میڈیا پر پیغام

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...